Inquilab Logo

ہالی ووڈ فلم ’بلیک پینتھر‘کے ہیروچیڈوک بوسمین کا انتقال

Updated: August 29, 2020, 1:34 PM IST | Agency | Moscow

مارول اسٹوڈیو کی فلم ’بلیک پینتھر‘ میں مرکزی کردار اداکرنے والے اداکار چیڈوک بوسمین کا کینسر کی وجہ سے 43 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔

Chedwick Boseman - Pic : INN
چیڈوک بوسمین ۔ تصویر : آئی این این

مارول اسٹوڈیو کی فلم ’بلیک پینتھر‘ میں مرکزی کردار اداکرنے والے اداکار چیڈوک بوسمین کا کینسر کی وجہ سے 43 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔

 بوسمین کے سرکاری ٹویٹر ہینڈل سے ان کے کنبے نے جمعہ کی دیر رات یہ اطلع دی۔ وہ بڑی آنت (کولن ) کے کینسر میں مبتلا تھے۔
کنبے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا،’’بے حد دکھ کے ساتھ بتانا پڑ رہا ہے کہ چیدوک بوسمین اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ ان کے 2016 میں آنت کے کینسر کے تھرڈ اسٹیج میں مبتلا ہونے کا پتہ چلا تھا اور تب سے ان کا علاج چل رہا تھا۔اس کے باوجود ان کا کینسر فورتھ اسٹیج میں پہنچ گیا تھا۔‘‘
کنبے نے انہیں ایک سچا سپاہی بتایا جس نے اپنی جدوجہد کے ذریعہ شائقین تک وہ ساری فلمیں پہنچائیں ،جنہیں بے حد پیار ملا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے پچھلے چار برسوں میں اپنی سرجری اور کیمیوتھیرپی کے درمیان کئی فلموں کی شوٹنگ کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK