Inquilab Logo

بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی دہلی میں۱۰۰؍ بیڈ کا کووِڈ اسپتال بنوائیں گی

Updated: May 12, 2021, 12:29 PM IST | Agency | Mumbai

ہما قریشی نے گلوبل چائلڈ رائٹس آرگنائیزیشن ’سیو دی چلڈرن‘ کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے، اس ادارے کے ساتھ وہ عارضی اسپتال بنانے میں سرگرم ہیں

Huma Quresh.Picture:INN
ہماقریشی ۔تصویر :آئی این این

بالی وڈ اداکارہ ہما قریشی کورونا وبا کے وقت عوام کی مدد کے لیے آگے آئی ہیں اور وہ دہلی میں۱۰۰؍ بیڈ کا کووڈ اسپتال بنوانے جا رہی ہیں۔ کورونا وبا سے پورے ملک میں ہاہاکار مچا ہوا ہے۔ اس مشکل وقت میں بالی ووڈ اور ٹی وی انڈسٹری کے فنکار عوام کی مدد کے لیے آگے آ رہے ہیں۔ ہما قریشی بھی عوام کی مدد کے لیے آگے آئی ہیں۔ ہما این جی او کے ساتھ مل کر دہلی میں۱۰۰؍ بیڈ کی کووِڈ میڈیکل فیسیلٹی بنوائیں گی۔ ہما قریشی نے گلوبل چائلڈ رائٹس آرگنائیزیشن ’سیو دی چلڈرن‘ کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔ اس ادارے کے ساتھ ہما دہلی میں ایک عارضی اسپتال بنانے میں سرگرم ہیں۔ اس عارضی اسپتال میں۱۰۰؍ بیڈ اور ایک آکسیجن پلانٹ ہوگا۔ اس پروجیکٹ میں گھر پر علاج کروانے والے کووڈ۱۹؍ مریضوں کے لیے میڈیکل کٹ بھی دئیے جائیں گے، اس میں ڈاکٹر کا کنسلٹیشن اور سائیکو سوشل تھیرپسٹ شامل ہے، جس سے مریض پوری طرح صحتیاب ہو سکیں گے۔  ہما قریشی نے ایک ویڈیو شیئر کرکے عوام سے  عطیہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ ویڈیو میں ہما نے کہا،’آپ سبھی کی طرح اس وبا کی دوسری لہر سے میں بھی تکلیف میں ہوں اور خوفزدہ ہوں۔ اب یہ ایک دوسرے کی مدد کرنے کا وقت ہے۔ میں نے ’سیو دی چلڈرن‘ سے ہاتھ ملایا ہے۔ جیسا کہ آپ سبھی کو معلوم ہے کہ دہلی میں میڈیکل سسٹم کے اوپر بہت بوجھ ہے، ہمارے دارالحکومت کو مدد کی ضرورت ہے۔ گزشتہ کچھ ہفتوں میں، ہم ’سیو دی چلڈرن‘ کے ساتھ مل کر خاص پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔ ہم شہر میں۱۰۰؍ بیڈ کی ایک کووڈ میڈیکل فیسیلِٹی بنانے کا پلان کر رہے ہیں۔ اس ایمرجنسی میڈیکل فیسیلٹی میں تجربہ کار میڈیکل پروفیشنلس، دوائیں اور اس کا اپنا آکسیجن پلانٹ ہوگا جو مریض گھر پر ہیں، انھیں ہم ایک کووڈ کیئر کٹ کے ساتھ ٹیلی کنسلٹیشن اور کافی کچھ دیں گے۔ میں اور میرا خاندان عطیہ کر چکا ہے لیکن ہمیں آپ کی ضرورت ہے۔ ہر تعاون ایک زندگی بچائے گا اور کوئی ڈونیشن چھوٹا نہیں ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK