Inquilab Logo

مجھے کنگنا سے کوئی مسئلہ نہیں، مسئلہ انہیں ہے: تاپسی

Updated: March 19, 2023, 10:15 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ کی اداکارہ تاپسی پنوکا کہنا ہے کہ انہیں اداکارہ کنگنا رناوت کو آداب یا خوش آمدید کہنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں، لیکن اس کے لئےضروری ہے کہ ان سے آمنا سامنا تو ہو۔

Tapsee Panu
تاپسی پنو

بالی ووڈ کی اداکارہ تاپسی پنوکا کہنا ہے کہ انہیں اداکارہ کنگنا رناوت کو آداب یا خوش آمدید کہنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں، لیکن اس کے لئےضروری ہے کہ ان سے آمنا سامنا تو ہو۔  واضح رہے کہ تاپسی اور کنگنا کے درمیان ماضی میں ٹویٹر پر کافی کشیدگی رہی، اس کی وجہ کنگنا اور ان کی بہن رنگولی چندل کی جانب سے تاپسی کو درجہ دوم کی  اداکارہ اور دوسرے القابات دینے سے ہوئی تھی۔یہ مارچ ۲۰۲۱ء کی بات ہے جب کنگنا نے تاپسی کو اپنی ’سستی کاپی‘ کہا اور اپنے ٹوئٹس میں انہوں نے تاپسی اور فلمساز انوراگ کشیپ کے خلاف انکم ٹیکس کیسز کو موضوع بنایا جبکہ کنگنا کی بہن رنگولی چندل نے تاپسی کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کنگنا کی سستی کاپی کہا۔  ایک میڈیا ادارے نے جب تاپسی سے کنگنا کے اس بیان کے بارے میں سوال کیا اور پوچھا کہ کیا وہ کبھی کنگنا سے ملی ہیں؟ اس پر تاپسی نے جواباً کہا کہ میں اس پر کیا کہہ سکتی ہوں، مجھے ایسی باتوں سے کوئی مسئلہ نہیں،  دیانتداری کی بات ہے کہ میں تو ا نہیں جانتی تک نہیں۔ میں نے اسے صرف پنک کی اسکریننگ کے موقع پر دیکھا، جب میں نے نئی نئی انڈسٹری جوائن کی تھی  تو یہ ملاقات تو ویسے ہی ہے جیسے کہ مہمان ایک دوسرے کو ہیلو ہائے کہتے ہیں۔ ویسے اگر کبھی ان سے آمنا سامنا ہوا تو میں ہیلو کہوں گی، میں منہ پھیر کر نہیں جاؤں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ان سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، مسئلہ انہیں ہے تو ان کی مرضی ہے۔ مجھے ابتدا میں جھٹکا لگتا ہے، وہ اتنی اچھی اداکارہ  ہیں تو جب انہوں نے مجھے اپنی سستی کاپی کہا تو یہ میرے لئے اعزاز کی بات تھی۔یاد رہے کہ اپنے پرانے انٹرویو میں تاپسی نے دعویٰ کیا تھا کہ کنگنا میری زندگی میں ایک غیر متعلقہ شخصیت ہیں، ہاں وہ ایک اداکارہ ہیں  تو اس لحاظ سے ساتھی ہیں لیکن اس سے زیادہ کچھ نہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK