• Sun, 26 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ابراہیم علی خان کو اداکاری چھوڑکر کرکٹ کھیلنے کا مشورہ

Updated: October 25, 2025, 2:29 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان کا ایک ویڈیو منظر عام پر آیا ہے۔ ویڈیو میں وہ کرکٹ کے میدان پر کچھ متاثر کن شاٹس مارتے ہوئے نظر آ رہےہیں۔

Ibrahim Ali Khan. Picture: INN
ابراہیم علی خان۔ تصویر: آئی این این
سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان کا ایک ویڈیو منظر عام پر آیا ہے۔ ویڈیو میں وہ کرکٹ کے میدان پر کچھ متاثر کن شاٹس مارتے ہوئے نظر آ رہےہیں۔ سوشل میڈیا پر لوگوں نے ان کا موازنہ ان کے دادا منصور علی خان پٹودی سے کیا ہے۔ تاہم، لوگ اس ویڈیو پر تبصرے کر رہے ہیں، جس میں مشورہ دیا جا رہا ہے کہ وہ اداکاری کے بجائے کرکٹ میں اپنا کریئر بنائیں۔
ابراہیم کی ممبئی میں کرکٹ کھیلنے کا ویڈیو آن لائن منظر عام پر آیا ہے۔ ویڈیو میں ابراہیم پراعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے اور میدان پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ شائقین اب ان کا موازنہ ان کے دادا مرحوم منصور علی خان پٹودی سے کر رہے ہیں، جو ہندوستانی کرکٹ کے سابق کپتان تھے۔ویڈیو منظر عام پر آتے ہی ان پر تبصروں کا سیلاب آگیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ بھائی اداکاری چھوڑ کر کرکٹر بن جاؤ۔ ایک اور نے تبصرہ کیا، ’’وہ کتنا شاندار کھیل کھیل رہا ہے۔‘ ایک اور صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ’’آپ کے خون اور رگوں میں کرکٹ ہے، ہمیں کرکٹ پسند ہے۔‘‘ ایک اور تبصرے میں کسی نے لکھا، ’’یہ دادا جی کی بالکل نقل ہے۔
واضح رہے کہ ابراہیم علی خان کو اس لئے بھی تنقیدوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے کہ ان کی پچھلی  فلم’نادانیاں‘فلاپ ہوگئی تھی۔اس کا اعتراف خود ابراہیم نے بھی کرتے ہوئے  ایک حالیہ انٹرویو میںکہا تھا کہ ’نادانیاں‘ واقعی ایک بری فلم تھی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ تنقید نے انہیں کیسے متاثر کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK