Updated: December 24, 2025, 7:10 PM IST
| Dubai
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ٹی۲۰؍ رینکنگ میں ہندوستانی کھلاڑیوں کا دبدبہ برقرار ہے۔ ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان حالیہ سیریز کے بعد جاری ہونے والی فہرست میں نوجوان بلے باز تلک ورما اور اسپنر ورون چکرورتی نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
تلک ورما۔ تصویر:آئی این این
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ٹی۲۰؍ رینکنگ میں ہندوستانی کھلاڑیوں کا دبدبہ برقرار ہے۔ ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان حالیہ سیریز کے بعد جاری ہونے والی فہرست میں نوجوان بلے باز تلک ورما اور اسپنر ورون چکرورتی نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔جنوبی افریقہ کے خلاف فیصلہ کن میچ میں ۴۲؍ گیندوں پر ۷۳؍ رنز کی طوفانی اننگز کھیلنے والے تلک ورما اب دنیا کے تیسرے بہترین ٹی ۲۰؍ بلے باز بن گئے ہیں۔۸۰۵؍ ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ انہوں نے سری لنکا کے پتھم نسانکا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
ہندوستانی اسپنر ورون چکرورتی نے اپنی ٹاپ پوزیشن کو مزید مستحکم کر لیا ہے۔ ۸۰۴؍ ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ وہ پہلے نمبر پر موجود ہیں اور دوسرے نمبر پر موجود جیکب ڈفی (۶۹۹ ) سے کافی آگے ہیں۔بہترین بولنگ اسپیل (۲/۱۷) کی بدولت بمراہ نے بولنگ رینکنگ میں ۱۰؍ درجے لمبی چھلانگ لگائی ہے اور اب وہ مشترکہ طور پر ۱۸؍ ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:ہیپسبرگ خاندان کا نایاب ’’فلورنٹائن ہیرا‘‘ ۱۰۰؍ سال بعد کنیڈا کی تجوری سے برآمد
ایشیز سیریز اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد ٹیسٹ رینکنگ میں بھی بڑی تبدیلیاں آئی ہیں: ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں۱۷۰؍ رنز کی شاہکار اننگز کی بدولت ٹریوس ہیڈ ۴؍ درجے ترقی پا کر مشترکہ تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ اپنے ساتھی اسٹیو اسمتھ کے ساتھ اس پوزیشن پر موجود ہیں۔ آسٹریلیائی وکٹ کیپر ایلکس کیری پہلی بار ٹاپ ۱۰؍ میں شامل ہو گئے ہیں، وہ اب ۹؍ویں پوزیشن پر ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:بہار کی تاریخی فتح: اروناچل پردیش کو ۳۹۷؍ رنز کے ریکارڈ فرق سے شکست
ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈبل سنچری اور سنچری داغنے والے کیوی بلے باز ڈیون کونوے ۱۷؍ ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ آسٹریلیائی کپتان پیٹ کمنز ۴؍ درجے ترقی کے بعد اب دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں اور وہ نمبر ایک ٹیسٹ بولر جسپریت بمراہ کے لیے بڑا خطرہ بن گئے ہیں۔ اسٹارک نے نہ صرف بولنگ بلکہ آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھی ترقی کی ہے، جہاں وہ بین اسٹوکس کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔