وجے ہزارے ٹرافی کے پلیٹ گروپ مقابلے میں بہار نے کرکٹ کی تاریخ کا نیا باب رقم کر دیا۔ بلے بازوں کی طوفانی سنچریوں اور بولرز کی نپی تلی گیند بازی کی بدولت بہار نے اروناچل پردیش کو۳۹۷؍ رنز کے بھاری فرق سے روند کر ریکارڈ ساز کامیابی حاصل کی۔
EPAPER
Updated: December 24, 2025, 6:17 PM IST | Patna
وجے ہزارے ٹرافی کے پلیٹ گروپ مقابلے میں بہار نے کرکٹ کی تاریخ کا نیا باب رقم کر دیا۔ بلے بازوں کی طوفانی سنچریوں اور بولرز کی نپی تلی گیند بازی کی بدولت بہار نے اروناچل پردیش کو۳۹۷؍ رنز کے بھاری فرق سے روند کر ریکارڈ ساز کامیابی حاصل کی۔
وجے ہزارے ٹرافی کے پلیٹ گروپ مقابلے میں بہار نے کرکٹ کی تاریخ کا نیا باب رقم کر دیا۔ بلے بازوں کی طوفانی سنچریوں اور بولرز کی نپی تلی گیند بازی کی بدولت بہار نے اروناچل پردیش کو۳۹۷؍ رنز کے بھاری فرق سے روند کر ریکارڈ ساز کامیابی حاصل کی۔ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بہار نے مقررہ۵۰؍ اوورز میں ۶؍ وکٹوں کے نقصان پر ۵۷۴؍ رن بنائے، جو لسٹ-اے کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔ بہار نے تمل ناڈو کا۵۰۶؍ رنز کا سابقہ ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کی۔
ویبھو سوریہ ونشی (پلیئر آف دی میچ نے محض ۳۶؍ گیندوں پر سنچری مکمل کی اور مجموعی طور پر۸۴؍ گیندوں پر ۱۹۰؍ رنز کی اننگز کھیلی، جس میں ۱۶؍ چوکے اور ۱۵؍ چھکے شامل تھے۔کپتان سکیب الغنی نے محاذ سنبھالا اور صرف ۴۰؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۱۲۸؍ رنز داغے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں ۱۲؍ چھکے اور۱۰؍ چوکے لگائے۔ آیوش نے بھی برق رفتار بیٹنگ کرتے ہوئے۵۶؍ گیندوں پر ۱۱۶؍ رنز بنائے (۱۱؍ چوکے، ۸؍ چھکے)۔پیوش سنگھ نے ۷۷؍ رنز کی اہم اننگز کھیل کر مجموعی اسکور کو بلندیوں تک پہنچانے میں مدد کی۔۵۷۵؍رنز کے ناممکن ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اروناچل پردیش کی ٹیم شروع سے ہی دباؤ کا شکار رہی اور۱ء۴۲؍ اوورز میں محض ۱۷۷؍ رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ کپتان کامشا یانگفو ۳۲؍ رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ ٹیم کے چار بلے باز دُہرے ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے۔ آکاش راج اور سنجے کشیپ نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے۳۔۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ ہمانشو تیواری نے۲؍ جبکہ شبیر خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
یہ بھی پڑھئے:دہلی میٹرو کی تین نئی لائنوں کو مرکزی کابینہ کی منظوری
ہندوستانی کرکٹ کے ابھرتے ہوئے ستارے ویبھو سوریہ ونشی نے وجے ہزارے ٹرافی کے پہلے ہی دن تاریخ رقم کر دی۔ محض۱۴؍ سال اور ۲۷۲؍ دن کی عمر میں انہوں نے اروناچل پردیش کے خلاف صرف۳۶؍ گیندوں پر سنچری داغ کر نہ صرف اپنی ٹیم کو فتح کی راہ دکھائی۔ہندوستانی کرکٹ کے ابھرتے ہوئے ستارے ویبھو سوریہ ونشی نے وجے ہزارے ٹرافی کے پہلے ہی دن تاریخ رقم کر دی۔ محض۱۴؍ سال اور ۲۷۲؍ دن کی عمر میں انہوں نے اروناچل پردیش کے خلاف صرف۳۶؍ گیندوں پر سنچری داغ کر نہ صرف اپنی ٹیم کو فتح کی راہ دکھائی بلکہ مینس کی لسٹ اے کرکٹ میں سنچری بنانے والے دنیا کے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔
یہ بھی پڑھئے:ہیپسبرگ خاندان کا نایاب ’’فلورنٹائن ہیرا‘‘ ۱۰۰؍ سال بعد کنیڈا کی تجوری سے برآمد
ویبھو نے اپنی طوفانی اننگز کے دوران جنوبی افریقہ کے لیجنڈ اے بی ڈی ویلیئرس کا ایک بڑا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے محض ۵۹؍ گیندوں پر ۱۵۰؍ رنز مکمل کیے جو کہ ایک نیا عالمی ریکارڈ ہے۔ اس سے قبل ڈی ویلیئرس نے۲۰۱۵ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ۶۴؍ گیندوں پر یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ ویبھو کی ۳۶؍ گیندوں پر سنچری ہندوستان کی دوسری تیز ترین لسٹ اے سنچری ہے (انمول پریت سنگھ نے گزشتہ سال ۳۵؍ گیندوں پر سنچری بنائی تھی)۔