سنیل شیٹی اپنی پہلی فلم پر سخت تنقید کے بعد کئی دن تک روتے رہے، مگر بعد میں انہوں نے بالی ووڈ سے باہر ۱۲۵؍ کروڑ روپے کا بزنس ایمپائر قائم کر لیا۔ سنیل شیٹی اب صرف بالی ووڈ اداکار نہیں رہے بلکہ ایک سرمایہ کار، بانی اور کاروباری شخصیت بھی ہیں۔
EPAPER
Updated: March 16, 2026, 9:03 PM IST | Mumbai
سنیل شیٹی اپنی پہلی فلم پر سخت تنقید کے بعد کئی دن تک روتے رہے، مگر بعد میں انہوں نے بالی ووڈ سے باہر ۱۲۵؍ کروڑ روپے کا بزنس ایمپائر قائم کر لیا۔ سنیل شیٹی اب صرف بالی ووڈ اداکار نہیں رہے بلکہ ایک سرمایہ کار، بانی اور کاروباری شخصیت بھی ہیں۔
راج شمانی کے پوڈکاسٹ ’’فگرنگ آؤٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنے ابتدائی طورپر ناکام ہونے والے فلمی کیریئر سے لے کر بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو سے مشہور کرداروں تک کے سفر کے بارے میں بتایا، جن میں ’’ہیرا پھیری‘‘ جیسے آئیکونک کردار بھی شامل ہیں۔ تاہم اب شیٹی نے شوبز میں اپنی موجودگی کم کر دی ہے اور وہ ایک اسٹارٹ اپ ٹائیکون بن چکے ہیں، جن کی مجموعی دولت تقریباً۱۵؍ ملین ڈالر بتائی جاتی ہے۔
راج شمانی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے یاد کیا کہ ایک نقاد کی رائے نے انہیں بہت توڑ دیا تھا اور وہ کئی دن تک روتے رہے۔ ۱۹۹۲ء میں ان کی پہلی فلم ’’بلوان‘‘ کے بعد آنے والے ایک تبصرے نے انہیں اندر تک ہلا دیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ وہ واپس جا کر اڈلی وڑا بیچیں۔ یہ دراصل شیٹی کی پہلی ملازمت پر طنز تھا، جب وہ مہاراشٹر کے مشہور اُڈوپی ریسٹورنٹ میں کام کرتے تھے جو جنوبی ہند کے کھانوں کے لیے جانا جاتا ہے۔
’’میں کئی دن تک روتا رہا‘‘
شیٹی نے بتایا کہ اس نقاد کی بات نے انہیں واقعی بہت پریشان کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں کئی دن تک روتا رہا۔ مجھے لگا کہ سب کچھ ختم ہو گیا ہے، کیونکہ وہ لوگ زیادہ جانتے تھے۔‘‘ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں پہلے کبھی فلم اسٹوڈیو نہیں دیکھا تھا۔ میں نے اداکاری کی صرف چند دن کی کلاسز لی تھیں اور پھر کام شروع کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے:ماتربھومی: سلمان خان نے اپنی فلم ’’بیٹل آف گلوان‘‘ کا نام کیوں بدلا؟
شیٹی نے بتایا کہ ان کی پہلی فلم دراصل آرزو ہونی تھی، مگر ہدایتکار اور پروڈیوسر کے درمیان جھگڑے کی وجہ سے وہ فلم بند ہو گئی۔ اس کے بعد ۱۹۹۲ء میں آنے والی بلوان کو ناقدین نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ شیٹی نے کہاکہ ’’مجھے سمجھ ہی نہیں آیا کہ میرے ساتھ کیا ہو گیا۔‘‘ بعد میں انہوں نے تسلیم کیا کہ اس وقت ان کے پاس اداکاری کی مہارت کم تھی۔ انہوں نے کہاکہ ’’مجھے اداکاری نہیں آتی تھی۔ وہ زیادہ تر ایکشن پر انحصار کرتے تھے، لیکن بعد میں انہوں نے اپنی اداکاری کو بہتر بنانے کے لیے محنت کی اور خطرناک اسٹنٹس بھی کیے تاکہ انہیں مزید کردار مل سکیں۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ ’’یقیناً وہ صحیح کہہ رہا تھا، لیکن اس طرح کہنے کی ضرورت نہیں تھی۔ ان کے مطابق تنقید میں بھی ایک چیز ہوتی ہے جسے’’تعمیری تنقید‘‘ کہا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:اروندھتی ریڈی اور فاطمہ ثناآئی سی سی ویمن پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد
سنیل شیٹی کی۱۵؍ ملین ڈالر کی دولت
ایک وقت تھا جب سنیل شیٹی فلموں میں کردار ادا کرنے کے لیے تقریباً ۳؍کروڑ روپے تک معاوضہ لیتے تھے، مگر آج ان کی زیادہ تر دولت ان کے اسٹارٹ اپ سرمایہ کاری سے آتی ہے۔ ایک اینجل انویسٹر کے طور پر انہوں نے رئیل اسٹیٹ سے لے کر جدید ٹیکنالوجی تک کئی کامیاب منصوبوں میں سرمایہ لگایا ہے۔