Inquilab Logo

امتیاز علی کارتک اوردپیکا کولے کر فلم بناسکتے ہیں

Updated: February 06, 2020, 4:38 PM IST | Mumbai

بالی وو ڈ کے مشہور ہدایتکار امتیاز علی اداکار کارتک آرین اور ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون کے ساتھ فلم بناسکتے ہیں ۔چند روز قبل دپیکا اور کارتک کا ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں کارتک ’دھیمے دھیمے‘ نغمے پر دپیکا کو اسٹیپ سکھاتے ہوئے نظر آئے تھے۔ ان کے رقص کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا گیا۔ ایسا کہا جارہا ہے کہ ان دونوں کی جوڑی بہت جلد پردۂ سیمیں پر بھی نظرآئے گی۔

دپیکا پڈوکون اور کارتک آرین۔ تصویر: مڈڈے
دپیکا پڈوکون اور کارتک آرین۔ تصویر: مڈڈے

ممبئی:بالی وو ڈ کے مشہور ہدایتکار امتیاز علی اداکار کارتک آرین اور ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون کے ساتھ فلم بناسکتے ہیں ۔چند روز قبل دپیکا اور کارتک کا ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں کارتک ’دھیمے دھیمے‘ نغمے پر دپیکا کو اسٹیپ سکھاتے ہوئے نظر آئے تھے۔ ان کے رقص کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا گیا۔ ایسا کہا جارہا ہے کہ ان دونوں کی جوڑی بہت جلد پردۂ سیمیں پر بھی نظرآئے گی۔ یہ بھی خیال ہے کہ کارتک اور دپیکا کی جوڑی امتیاز علی کی اگلی فلم میں نظر آسکتی ہے۔
امتیاز علی اس سے پہلے دپیکا پڈوکون کے ساتھ’ تماشا‘ اور ’لو آج کل‘ جیسی فلموں میں کام کر چکے ہیں ۔ جب امتیاز سے پوچھا گیا کہ کیا وہ دپیکا پڈوکون اور کارتک آرین کو ساتھ لے کر کام کرنا چاہتے ہیں تو انہوں نے کہا ’’ انہوں نے بھی یہ افواہیں سنی ہیں ۔‘‘ امتیاز علی نے کہا میں نے دپیکا سے اس بارے میں کوئی بات نہیں کی ہے، لیکن امید ہے کچھ ہوگا۔خیال رہے کہ امتیاز علی کی فلم ’لو آج کل ۱۴؍ فروری کو ریلیز ہورہی ہے۔ اس فلم میں کارتک آرین اور سارہ علی خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں ۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK