Inquilab Logo

سنیل تٹکرے کا آخری وقت تک سیکولر رہنے اور سب کیلئے کام کرنے کا عزم

Updated: April 24, 2024, 12:45 PM IST | Agency | Shri Vardhan

مہسلہ اور شری وردھن میں اقلیتی سیل کے اجلاس میں  این سی پی لیڈر نے بیرسٹر عبدالرحمٰن انتولےکی خدمات کو یاد کیا، ان کے جانشین کی طرح کام کرنے کا وعدہ۔

Mushtaq Antole and other leaders along with Sunil Tatkare. Photo: INN
مشتاق انتولے اور دیگر لیڈر سنیل تٹکرے کے ساتھ۔ تصویر : آئی این این

 این سی پی (اجیت پوار) کے سینئر لیڈر سنیل تٹکرے نے منگل کو صبح مہسلہ اور شام کو شری وردھن میں اقلیتی سیل کی میٹنگ کے دوران اقلیتوں  کی جانب سے پارٹی کو ملنے والی حمایت پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ وہ آخری وقت تک سیکولر رہیں اور سب کیلئے کام کریں گے۔ 
 واضح رہے کہ سنیل تٹکرے این سی پی (اجیت پوار) کے سینئرلیڈر اور رائے گڑھ پارلیمانی حلقے سے پارٹی کے امیدوار ہیں۔ منگل کو شری وردھن میں   عوام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں  نے سابق وزیراعلیٰ  بیرسٹر عبدالرحمٰن انتولے مرحوم کو یاد کیا اوران کے جانشیں   کے طور پر علاقے کیلئے کام کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں   نے کہا کہ ’’ ترقیاتی کاموں اور انتظامیہ پر ان کی مضبوط پکڑ تھی۔ عوام کے اعتماد اور لوگوں کی بے پناہ محبت کے ساتھ ۱۹۶۹ء سے ۱۹۸۲ء تک ان کے دور میں  اس علاقے میں   غیر معمولی ترقی دیکھنے کو ملی۔ ‘‘ تٹکرے نے فکرمندی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ میں نہیں جانتا کہ اسے کس کی نظر لگ گئی اور ۱۹۹۵ء سے ۲۰۰۹ء تک یہاں  مذہب اور جذبات کی سیاست شروع ہو گئی۔ میرے مقدر میں لکھا تھا کہ میں اس حلقے کی نمائندگی کروں۔ ‘‘ انہوں  نے نشاندہی کی کہ حلقوں کی تشکیل نو کی گئی، اس حلقے کی قیادت بیرسٹر انتولے اور رویندر راوت کر رہے تھے۔ سنیل تٹکرے نے یہ بھی کہا کہ ’’میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ اللہ نے مجھے اس حلقے میں کام کرنے کا موقع دیا۔ میں انتولے جیسا بڑا لیڈر تو اگر وہ سمندر تھے تو میں  ایک قطرہ ہوں لیکن میں  ان کے جانشین کے طور پر کام کروں گا۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: مالیاتی نظم وضبط برقرار رکھنے پر آئی ایم ایف نے ہندوستان کی تعریف کی

انتولے سے اپنے تعلق کا اظہارکرتے ہوئے این سی پی کے سینئر لیڈر نے بتایا کہ ’’ میں نے۱۹۶۷ء میں انتولے صاحب کو دیکھا تھا۔ کبھی نہیں سوچا تھا کہ مجھے ان کے زیر قیادت کام کرنے کا موقع ملے گا، آج ان کے جانشین کے طور پر کام کرنے کا موقع ملا ہے اور میں  اس پر کھرا اترنے کی کوشش کروں گا۔ ‘‘اس موقع پر سینئر لیڈر بابا صدیقی نے علاقے میں  سنیل تٹکرے کے ذریعہ کرائے گئے کاموں   کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں الیکشن میں  مہم چلانے کی ضرورت نہیں   پڑے گی، عوام انہیں ان کے کام کی بنیاد پر منتخب کریں گے۔ اس موقع پر مشتاق انتولے سنیل تٹکر ے کی پزیرائی کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی ہندو مسلم کی سیاست نہیں کی اسلئے مسلمانوں کو ان کا ساتھ دینا چاہیے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK