• Thu, 01 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایشین گیمز کرکٹ کے طلائی تمغے کے لیے ہندوستان اور پاکستان میں ٹکر

Updated: October 01, 2026, 6:04 PM IST | New Delhi

ایشان کشن کی ناٹ آؤٹ ۸۰؍ رن کی شاندار اننگز اور جسپریت بمراہ، اکشر پٹیل اور ابھیشیک شرما کی دو دو وکٹوں کی شاندار گیندبازی کی بدولت ہندوستان نے ایشین گیمز کرکٹ مقابلے کے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا کو ۱۲۴؍ رن سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

Team India.Photo:X
ٹیم انڈیا۔ تصویر:ایکس

ایشان کشن کی ناٹ آؤٹ ۸۰؍ رن کی شاندار اننگز اور جسپریت بمراہ، اکشر پٹیل اور ابھیشیک شرما کی دو دو وکٹوں کی شاندار گیندبازی کی بدولت ہندوستان نے جمعرات کو ایشین گیمز کرکٹ مقابلے کے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا کو ۱۲۴؍ رن سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔ اب خطاب کے مقابلے میں ہندوستان کا سامنا روایتی حریف پاکستان سے ہوگا۔
۱۷۰؍ رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سری لنکا کی ٹیم ہندوستانی گیندبازوں کے سامنے زیادہ دیر نہیں ٹک سکی اور ۵ء۹؍ اوور میں ۴۵؍ رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔ سری لنکا کی جانب سے صرف نووانیدو فرنانڈو ۱۵؍رن بناکر دُہرے ہندسے تک پہنچ سکے۔ سری لنکا کی شروعات انتہائی خراب رہی اور صرف تین رن کے اسکور پر اس کے تین وکٹ گر گئے۔ جسپریت بمراہ نے پہلے ہی اوور میں دو وکٹیں حاصل کرکے ہندوستان کو شاندار آغاز دلایا، جس کے بعد اکشر پٹیل، واشنگٹن سندر اور ابھیشیک شرما نے بھی سری لنکا کی اننگز کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔ ۱۰؍ویں اوور کی پانچویں گیند پر ابھیشیک شرما نے بنورا فرنانڈو کو صفر پر بولڈ کرکے سری لنکا کی اننگز  ۴۵؍رن پر ختم کردی۔

یہ بھی پڑھئے:راج کمار اورشردھا کپور کی فلم ’’استری ۳‘‘ کی ریلیز کی تاریخ کا انکشاف

اس سے قبل ایشان کشن (ناٹ آؤٹ ۸۰؍رن) اور ویبھو سوریہ ونشی (۳۸؍رن)کی عمدہ بلے بازی کی بدولت ہندوستان نے سری لنکا کے سامنے ۱۷۰؍ رن کا ہدف رکھا تھا۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ ہندوستان کی شروعات بھی اچھی نہیں رہی اور ۲۴؍ رن تک اس کے دو وکٹ گر گئے۔ ابھیشیک شرما اور سنجو سیمسن سات سات رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد کپتان شریاس ایّر نے ویبھو سوریہ ونشی کے ساتھ اننگز سنبھالنے کی کوشش کی، لیکن ساتویں اوور میں سہان ارچھیگے نے ویبھو کو آؤٹ کرکے شراکت توڑ دی۔

یہ بھی پڑھئے:ویبھو سوریہ ونشی ٹائمز کی ۱۰۰؍ رائزنگ اسٹارس کی فہرست میں شامل

ویبھو نے۲۱؍ گیندوں میں چھ چوکے اور دو چھکے لگاکر ۳۸؍ رن بنائے۔ اس کے بعد کپتان شریاس ایّر (۱۳)، اکشر پٹیل (۸)، تلک ورما (۲) اور شیوم دوبے ( ۳) بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے، تاہم ایشان کشن نے ایک سرا سنبھالے رکھا اور تیزی سے رن بناتے رہے۔ ہندوستان نے مقررہ ۲۰؍ اوور میں سات وکٹ پر۱۶۹؍ رن بنائے۔ ایشان نے ۴۶؍گیندوں میں چار چوکے اور پانچ چھکے لگاکر ناٹ آؤٹ ۸۰؍ رن بنائے، جبکہ واشنگٹن سندر سات رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکا کی جانب سے تھرندو رتنائیکے اور سہان ارچھیگے نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔  اب ایشین گیمز کرکٹ کے طلائی تمغے کے لیے ہندوستان اور پاکستان آمنے سامنے ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK