سنجے دت کی مشہور فلم’’ کھلنائک ‘‘ کے سیکوئل’’ Khalnayak Returns‘‘ کی تیاریوں نے شائقین میں ایک بار پھر جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔ اس حوالے سے اب جیکی شراف نے بھی فلم کی کاسٹ میں شمولیت کی تصدیق کر دی ہے، جس سے پرانی یادیں تازہ ہونے کی توقع ہے۔
EPAPER
Updated: May 31, 2026, 10:07 PM IST | Mumbai
سنجے دت کی مشہور فلم’’ کھلنائک ‘‘ کے سیکوئل’’ Khalnayak Returns‘‘ کی تیاریوں نے شائقین میں ایک بار پھر جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔ اس حوالے سے اب جیکی شراف نے بھی فلم کی کاسٹ میں شمولیت کی تصدیق کر دی ہے، جس سے پرانی یادیں تازہ ہونے کی توقع ہے۔
سنجے دت نے اپریل ۲۰۲۶ء میں ’’کھلنائک ریٹرنز ‘‘ کی تصدیق کر کے مداحوں میں جوش کی لہر دوڑا دی ہے، یہ اصل فلم’’ کھلنائک ‘‘ کے۳۰؍ سال سے زیادہ عرصے بعد آ رہی ہے جس نے ناظرین پر گہرا اثر چھوڑا تھا۔ اب اداکار جیکی شراف نے بھی اس فلم کی کاسٹ میں شامل ہونے کی تصدیق کر دی ہے تاکہ وہ بالو بالرام کی دنیا میں دوبارہ واپس جا سکیں۔ ۱۹۹۳ءکی یہ فلم سُبھاش گھئی نے ڈائریکٹ کی تھی اور اپنے وقت کی ایک بلاک بسٹر فلم تھی۔ ’’ کھلنائک ‘‘ میں سنجے دت نے مجرم بالو بالرام کا کردار ادا کیا تھا، جیکی شراف نے پولیس افسر رام کا کردار نبھایا تھا، جبکہ مادھوری دکشت انڈر کور پولیس افسر گنگا کے کردار میں تھیں۔
یہ بھی پڑھئے: راجکمار سنتوشی نے ’’کھلنائک ریٹرنز‘‘ کی ہدایتکاری سے معذرت کر لی
جیکی شراف نے’’کھلنائک ریٹرنز‘‘ میں شمولیت کی تصدیق کی
’انڈیا ٹوڈے‘ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں جیکی شراف نے اس سیکوئل میں کام کرنے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’زبردست! میں اس کا انتظار کر رہا ہوں۔ ‘‘ انہوں نے مزید کہا، سو فیصد، کمشنر کو تو ہونا ہی ہے نا؟ کمشنر تو ہوگا نا۔ ‘‘ان کی تصدیق کے بعد ناظرین ایک بار پھر سنجے دت کے مشہور کردار بالو اور جیکی شراف کے درمیان یادگار ٹکراؤ دیکھنے کیلئے پرجوش ہیں۔ فلم کی تفصیلات ابھی تک میکرز کی طرف سے سامنے نہیں آئی ہیں۔ یہ تجربہ کار اداکار سنجے دت کے ساتھ برسوں بعد دوبارہ کام کرنے پر بھی بات کرتے ہوئے بولے، ’’دوستوں کے ساتھ ہونا اچھا لگتا ہے۔ میرا جان ہے سنجو بابا۔ ‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’ہاں، میں نے سُبھاش جی اور سنجو بابا سے بات کی ہے۔ ‘‘