• Sat, 07 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

فلم ’سرکس‘ کی تشہیر کیلئےجیکلین’بگ باس‘ میں پہنچیں

Updated: December 17, 2022, 1:10 PM IST | Mumbai

رنویر سنگھ اسٹارر فلم ’سرکس‘ان دنوں موضوع بحث ہے۔فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس کے بعد لوگ اس فلم کے تعلق سےکافی پرجوش ہیں۔

Actress Jacqueline Fernandez
اداکارہ جیکلین فرنانڈس

رنویر سنگھ اسٹارر فلم ’سرکس‘ان دنوں موضوع بحث ہے۔فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس کے بعد لوگ اس فلم کے تعلق سےکافی پرجوش ہیں۔ دریں اثناء جیکلین فرنانڈس فلم کی تشہیر کے لیے بگ باس ۱۶؍کےسیٹ پر پہنچی ہیں جس کاایک ویڈیو منظر عام پر آیاہے۔اس ویڈیو میں جیکلین بلیک ڈریس میں کافی گلیمرس لگ رہی ہیں۔واضح رہےکہ فلموں کے علاوہ جیکلین ان دنوں سکیش چندر شیکھر کے منی لانڈرنگ کیس کی وجہ سے بھیسرخیوںمیں ہیں۔ نورا فتحی نےان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔
سرکس۲۳؍دسمبر کوریلیز ہوگی
 فلم سرکس کی بات کریں تو یہ ۲۳؍دسمبر کو ریلیز ہو رہی ہے۔فلم میں رنویرسنگھ مرکزی کردار میں ہیں۔ پوجاہیگڑے، جیکلین فرنانڈس اہم کرداروں میں نظر آئیں گی۔ فلم میں رنویر سنگھ کا ڈبل رول ہے۔ سرکس کرسمس سےقبل ۲۳؍دسمبر کو ریلیز ہوگی۔یہ ولیم شیکسپیئر کے ڈرامے’دی کامیڈی آف ایررز‘پر مبنی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK