Inquilab Logo

جھانوی، سری دیوی سے موازنہ کرنا نہیں چاہتیں

Updated: March 19, 2020, 10:42 AM IST | Agency | Mumbai

جھانوی کپوراپنی ماں سری دیوی سے موازنہ کرنا نہیں چاہتی ہیں۔ سری دیوی اور بونی کپور کی بیٹی جھانوی کپور نے فلم ’دھڑک‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ جھانوی کو ہمیشہ ہی سے اپنی ماں سری دیوی سے موازنہ کا سامنا کرنا پڑاہے جس سے جھانوی بالکل خوش نہیں ہوتیں حالانکہ ان کا ماننا ہے کہ اداکاری جیسے میدان میں مقابلہ لازمی ہے۔

Jhanvi Kapoor and Sridevi - Pic : INN
جھانوی کپور اور سری دیوی ۔ تصویر ۔ آئی این ین

جھانوی کپور اپنی ماں سری دیوی سے موازنہ کرنا نہیں چاہتی ہیں۔ سری دیوی اور بونی کپور کی بیٹی جھانوی کپور نے فلم ’دھڑک‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ جھانوی کو ہمیشہ ہی سے اپنی ماں سری دیوی سے موازنہ کا سامنا کرنا پڑاہے جس سے جھانوی بالکل خوش نہیں ہوتیں حالانکہ ان کامانناہے کہ اداکاری جیسے میدان میں مقابلہ لازمی ہے۔
 جھانوی نے ماں سری دیوی سے اپنے مقابلے کی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ’’میرا خیال ہے کہ لوگوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ میں ایک مختلف انسان ہوں۔ معاشرے کے ایک حصے نے میری فلم ’دھڑک‘ میں یہ دیکھنے کی کوشش کی، لیکن ایک حصہ نے اس دوران بھی مجھ میں سری دیوی ڈھونڈنے کی کوشش کی۔ شاید میرے آگے آنے والے کام کو دیکھ کر وہ یہ سمجھ سکیں کہ میں ایک اداکارہ ہوں اور میری پسند مختلف ہیں۔‘‘ جھانوی جلد ہی ’گنجن سکسینہ‘ کی بایوپک میں دکھائی دیں گی۔ اس کے علاوہ وہ ’روحی افزا‘، ’دوستانہ۔۲‘ اور ’تخت‘ میں بھی نظر آئیں گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK