Inquilab Logo

جان ابراہم کی دی ڈپلومیٹ آئندہ برس ریلیز ہوگی

Updated: July 04, 2023, 12:35 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ کے ماچو مینجان ابراہم کی فلم ’دی ڈپلومیٹ‘۱۱؍جنوری۲۰۲۴ءکو ریلیز ہوگی۔

Poster of John Abraham`s movie The Diplomat
جان ابراہم کی فلم دی ڈپلومیٹ کا پوسٹر

بالی ووڈ کے ماچو مینجان ابراہم کی فلم ’دی ڈپلومیٹ‘۱۱؍جنوری۲۰۲۴ءکو ریلیز ہوگی۔جان ابراہم نے اپنی آنے والی فلم’دی ڈپلومیٹ‘کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک بڑا اپ ڈیٹ دیاہے۔ انہوں نے ٹویٹرپر فلم دی ڈپلومیٹ کا پوسٹر شیئر کیا ہے۔ پوسٹر میں جان کے کردار کی جھلک دیکھی جا سکتی ہے۔ سچی کہانی پر مبنی اس فلم کے پوسٹر میںلکھا ہے کہ ایک سچے ہیرو کو کسی ہتھیار کی ضرورت نہیں ہوتی۔دی ڈپلومیٹ کا پوسٹرشیئرکرتے ہوئے جان نے ٹویٹ میں لکھا، کچھ جنگیں میدان جنگ سے باہر بھی لڑی جاتی ہیں۔ ایک نئے قسم کے ہیرو کے لیے تیار ہو جائیں کیونکہ ہائی اوکٹین ڈراما’دی ڈپلومیٹ‘کو ریلیزکی تاریخ مل گئی ہے۔ یہ فلم۱۱؍جنوری۲۰۲۴ءکو دنیا بھر میں ریلیز ہوگی۔فلم ’دی ڈپلومیٹ‘کو جان ابراہم، بھوشن کمار، سمیردکشت، اشون، راجیش بہل، وپل شاہ اور کرشنن کمار نے پروڈیوس کیا ہے۔ اسے شیوم نائر نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK