Inquilab Logo

جان ابراہم اور شروری کی ادکاری والی فلم ’’ویدا‘‘ ۱۲؍ جولائی کو ریلیز ہوگی

Updated: February 07, 2024, 3:37 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

فلم ’’ویدا‘‘ ایک ہائی ایکشن ڈراما فلم ہے۔ ’سلام عشق‘ اور ’ باٹلا ہاؤس‘ کے بعد جان ابراہم اور نکھل اڈوانی ایک بار پھر ساتھ آرہے ہیں۔ ابھیشیک بنرجی بھی فلم میں مرکزی کردار میں نظرآئیں گے۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

فلمساز نکھل اڈوانی ، جان ابراہم اور شروری کے ساتھ فلم ’’ویدا‘‘ ۱۲؍ جولائی کو لے کر آرہے ہیں۔ یہ ایک ہائی ایکشن ڈراما فلم ہے ۔فلم کے اسکرپٹ رائٹر عاصم اروڑہ ہیں جبکہ اسے زی اسٹوڈیو، اڈوانی ایمی انٹرٹینمنٹ اور ابراہم جے اے انٹر ٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے۔
جان ابراہم نے ’’ایکس‘‘ پر اپنی آنے والی فلم کا اعلان کرتے ہوئے فلم کا پوسٹر شیئر کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’’ــویداکی دنیا میں ڈوب جاؤ۔ ۱۲؍ جولائی کو سنیما گھروںمیں ریلیز ! ہدایت کار نکھل اڈوانی ۔‘‘ پوسٹر میں شروری واگھ بھیگی ہوئی آنکھوں کے ساتھ جان ابراہم کے پیچھے کھڑی دیکھی جاسکتی ہیں جبکہ جان ہتھیا ر لئے ہیں۔ 
نکھل اڈوانی نے فلم کے بارے میں کہا کہ ’’ویدا، نہ صرف ایک فلم ہے بلکہ یہ حقیقی واقعات سے متاثر ہےاور ہمارے معاشرے کی عکاس ہے۔ جا ن ، شروری اور ابھیشیک بنرجی کے ساتھ کام کرنے کا ناقابل یقین تجربہ رہا اور مجھے فلم کی ریلیزکااعلان کرتے ہوئےخوشی ہورہی ہے۔‘‘
گزشتہ سال دسمبر میں جان نے ’’ویدا‘‘ کی شوٹنگ کشمیر میں شروع کی تھی۔ فلم کی شوٹنگ سر ی نگر اور اننت ناگ میںہوئی ہے۔ جموں کشمیر کے محکمہ سیاحت کےجاری کردہ ’ایکس‘ پر اس کا ویڈیو شیئر کیا گیا ہے۔ جان نے کہا تھا کہ کشمیر میں شوٹنگ کا تجربہ لاجواب تھا ۔ انہوںنے کہا کہ ’’ ہم عیش مقام میں شوٹنگ کررہےتھے ۔ یہ بہت ہی خوبصورت جگہ ہے۔‘‘ جان ابراہم ویڈیومیںکشمیر کا روایتی لباس پھیرن پہنےہوئے نظر آرہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK