بالی ووڈ کنگ خان شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ جان ابراہم کے ساتھ فلم پٹھان میں کام کرنا خوشی کی بات ہے۔
EPAPER
Updated: November 08, 2022, 12:36 PM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ کنگ خان شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ جان ابراہم کے ساتھ فلم پٹھان میں کام کرنا خوشی کی بات ہے۔
بالی ووڈ کنگ خان شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ جان ابراہم کے ساتھ فلم پٹھان میں کام کرنا خوشی کی بات ہے۔ یش راج بینر تلے سدھارتھ آنند کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم ’پٹھان‘ میں اداکار شاہ رخ خان، دپیکا پڈوکون اور جان ابراہم نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔ اس فلم کے ذریعے شاہ رخ ۴؍ سال بعد فلموں میں لوٹنے والےہیں۔ شاہ رخ خان نے ٹویٹر پر آسک ایس آر کے سیشن شروع کیا، جس میں انہوں نے اپنی کمبیک فلم ’پٹھان‘ کے بارے میں سوالات کے جوابات دئیے۔شاہ رخ خان نے کہا کہ میں جان کو برسوں سے جانتا ہوں اور ان کے ساتھ کام کرنا خوشی کی بات ہے۔ وہ ایک پرسکون اور نیک دل انسان ہیں۔ ایک اداکار اور اسٹار کے طور پر دپیکا کی صلاحیتوں کے علاوہ پوری فلم میں ان کی سنجیدگی قابل تعریف ہے۔ پٹھان۲۵؍ جنوری۲۰۲۳ء کو ہندی، تمل اور تیلگو میں ریلیز ہوگی۔