Inquilab Logo

جوہی چاؤلہ کی۱۵؍ سال پُرانی ڈائمنڈ بالی کھوگئی

Updated: December 16, 2020, 12:52 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈکو کئی سُپر ہٹ فلمیں دینے والی معروف اداکارہ جوہی چاؤلہ کی وہ ڈائمنڈ بالی کھو گئی جو اُنہوں نے گزشتہ۱۵؍سال سے پہنی ہوئی تھی۔

Juhi Chawla.Picture :INN
جوہی چاؤلہ۔ تصویر:آئی این این

 بالی ووڈکو کئی سُپر ہٹ فلمیں دینے والی معروف اداکارہ جوہی چاؤلہ کی وہ ڈائمنڈ بالی کھو گئی جو اُنہوں نے گزشتہ۱۵؍سال سے پہنی ہوئی تھی۔اس حوالے سے جوہی چاؤلہ نے اپنے تصدیق شدہ ٹویٹر اکاؤنٹ پر صارفین کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔جوہی چاؤلہ نے اپنے ٹویٹرپیغام میں کہا کہ ’’میں آج صبح ممبئی ائیرپورٹ پر تھی جہاں چیکنگ کے دوران میری ڈائمنڈ بالی کہیں گِرگئی۔‘‘ اداکارہ نے کہا کہ ’’اگر کوئی بھی میری وہ ڈائمنڈبالی ڈھونڈنےمیں مدد کرسکتا ہے تو براہِ کرم میری مدد کیجیے۔‘‘اُنہوں نے کہا کہ ’’اگر کسی کو بھی میری بالی مل جاتی ہے تو فوری طور پر مقامی پولیس کو اطلاع دیں اور اس کے بدلے میں آپ کو انعام بھی دیا جائے گا۔‘‘ چوہی چاؤلہ نےاپنی ڈائمنڈ بالی کی تصویر شیئر کرتے ہوئےکہا کہ ’’میری بالی ایسی تھی اور میں نے گزشتہ۱۵؍ سال سےیہ پہنی ہوئی تھی، براہِ کرم اسےتلاش کرنے میں میری مدد کریں، شکریہ۔‘‘ واضح رہے کہ ۵۳؍سالہ اداکارہ جوہی چاؤلہ نے ۱۹۸۴ءمیں مس انڈیا کا اعزاز اپنے نام کرنے کے بعد ۱۹۸۶ءمیں فلم ’سلطنت‘ سے بالی ووڈ میں اپنے کرئیر کا آغاز کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK