بالی ووڈ اداکارہ کاجول کی فلم’سلام وینکی‘۹؍دسمبر کو ریلیز ہونے والی ہے
بالی ووڈ اداکارہ کاجول کی فلم’سلام وینکی‘۹؍دسمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔اسی درمیان ان کے تعلق سے خبریں آرہی ہیں کہ وہ طوی عرصہ بعد اپنے دوست کرن جوہر کی دھرما پروڈکشن میں کام کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔ یاد رہے کہ کاجول نے کرن جوہر کے ساتھ کئی فلمیں کی ہیں ۔حالانکہ کچھ وقت پہلے ان کی دوستی میں دراڑ پڑنے کی بھی خبریں آئی تھیں۔اب ان کے درمیان دوستی ہوگئی ہے اور دونوں نئے پروجیکٹ پر کام رہے ہیں۔
خبروں کے مطابق کاجول سیف علی خان اور امرتا سنگھ کے بیٹے ابراہیم علی خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے والی ہیں۔واضح رہے کہ کرن جوہر کے دھرما پروڈکشن میں کاجول کی تقریباً ۱۲؍ سال بعد واپسی ہو رہی ہے۔ کاجول نے آخری بار کرن جوہر کے پروڈکشن میں بنی فلم ’مائی نیم از خان‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا تھا۔