Inquilab Logo

کنگوا: سوریہ نے بابی دیول کی ’’ ادھیرن ‘‘ کے طورپر پہلی جھلک شیئر کی

Updated: January 27, 2024, 3:49 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

’’ادھیرن ‘‘ کے بابی دیول کی پہلی تصویر شیئر کی گئی ہے۔ تصویر میں وہ لمبے بالوں میں سر پر سینگ پہنے ہوئےہیں ۔ آنکھوں کا رنگ مختلف ہےجبکہ سینے پر پسلیوں کا پنجرہ ہے۔

Bobby Deol. Photo: INN
بابی دیول۔ تصویر : آئی این این

تمل کی ایکشن ڈراما فلم’’کنگوا‘‘ کی ٹیم اسٹوڈیو گرین نےبابی دیول کے لک کی پہلی جھلک ’’ایکس‘‘ پر ان کی ۵۵؍ ویں سالگرہ پر شیئر کی۔
تصویر میں بابی لمبے بالوں میں سر پر سینگ پہنے ہوئے ہیں۔ آنکھوں کا رنگ مختلف ہے جبکہ سینے پر پسلیوں کا پنجرہ ہے۔ خواتین کا ایک بڑا ہجوم انہیں گھیرے ہوئے ہے اور وہ سامنے کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ پوسٹ پر گرین اسٹوڈیو نے لکھا کہ ’’بے رحم۔ طاقتوار۔ اور نہ بھولنے والا۔ سالگرہ مبارک ہمارےادھیرن۔ بابی دیول۔‘‘


سوریہ نے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’’سالگرہ مبارک ہو بابی دیول بھائی۔ شکریہ آپ کی دوستی کا، آپ کو پوری شان وشوکت کے طاقتور کے طور پر تبدیل ہوتے دیکھنا بہت اچھا لگا۔

اس مہینے کے شروع میں فلمسازوں نے فلم کنگوا کا پوسٹر ریلیز کیا تھا۔ جس میں سوریہ کے دو الگ انداز دیکھنے ملے تھے۔ ایک جنگجو کا اور دوسرا ماڈرن وقت کا اس فلم کے ہدایت کار شیوا ہے جبکہ مرکزی کردار میں سوریہ کے ساتھ دِشا پٹانی نظر آئیں گی۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ کااب تک اعلان نہیں کیاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK