Inquilab Logo

کپل شرما ایکتا کپور کی فلم میں نظر آسکتے ہیں

Updated: April 14, 2023, 1:51 PM IST | Mumbai

کامیڈین  اوربالی ووڈ اداکار کپل شرما فلمساز ایکتا کپور کی آنے والی فلم `’دی کرو‘ میں اداکاری کرتے نظر آ سکتے ہیں۔

Kapil Sharma may start shooting soon. (Photo, inquilab: Ashish Raje)
کپل شرما جلد ہی شوٹنگ شروع کرسکتےہیں۔ ( تصویر ، انقلاب : اشیش راجے)

کامیڈین  اوربالی ووڈ اداکار کپل شرما فلمساز ایکتا کپور کی آنے والی فلم `’دی کرو‘ میں اداکاری کرتے نظر آ سکتے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ  ایکتا کپور کی فلم `دی کرو میں کرینہ کپور خان، تبو اور کیریتی سینن مرکزی کردارمیں نظر آئیں گی ۔   ذرائع کے حوالے سے یہ بات سامنے آئی ہے ۔  کپل شرما  بھی فلم `دی کرو میں  کام کرنے والے ہیں۔ کپل شرما  جلد  ہی فلم کی شوٹنگ  بھی شروع کر سکتے ہیں۔کیریتی سینن گزشتہ ماہ فلم کی شوٹنگ  کرچکی ہیں جب کہ کرینہ کپور خان  چند روز قبل  ہی ٹیم کا حصہ بنی ہیں، رواں ہفتے سے تبو بھی فلم کی شوٹنگ شروع کرنے والی ہیں۔ فلم ’دی کرو‘ کو     ایکتا کپور اور ریا کپور مل کر  بنائیں گی  جبکہ  راجیش کرشنا  فلم  کے ہدایت کار  ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK