Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستانی کھلاڑیوں نے فوج کی بھرپورحمایت کی

Updated: May 10, 2025, 12:19 PM IST | Agency | New Delhi

روہت نے کہا : ہمیں اپنی فوج پر بہت فخر ہے۔ `وراٹ نے کہا: ہم فوج کیساتھ کھڑے ہیں اور ملک کی حفاظت کرنے پر انہیں سلام ہے۔

Shuttler PV Sindhu. Photo: INN
شٹلر پی وی سندھو۔ تصویر: آئی این این

 نیرج چوپڑا، پی وی سندھو، روہت شرما، وراٹ کوہلی، وریندر سہواگ سمیت ہندوستان کی کھیل شخصیات نے پاکستان میں دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کیخلاف ملک کی فوجی کارروائی کی حمایت کی ہے اور اسے `ہندوستان کی روح قرار دیا ہے۔ ہندوستان نے جمعرات کی رات  جموں اور پٹھان کوٹ سمیت اپنی فوجی تنصیبات پر ڈرون اور میزائلوں سے حملہ کرنے کی پاکستان کی کوششوں کو فوری طور پر ناکام بنا دیا۔
 روہت نے جمعہ کو اپنے  اکاؤنٹ پر لکھاکہ ’’ہر گزرتے لمحے، ہر فیصلے کے ساتھ، مجھے اپنی ہندوستانی فوج، ہندوستانی فضائیہ اور ہندوستانی بحریہ پر بے حد فخر محسوس ہوتا ہے۔ ہمارے فوجی ملک کے فخر کیلئے کھڑے ہیں۔ ہر ہندوستانی کیلئے یہ ضروری ہے کہ وہ ذمہ دار ہو اور کسی بھی فرضی خبر کو پھیلانے یا اس پر یقین کرنے سے گریز کرے۔ سب محفوظ رہیں۔ آپریشن سندھ، جئے ہند۔‘‘
 وراٹ کوہلی نے انسٹاگرام پر لکھاکہ ’’ `ہم اپنی مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس مشکل وقت میں اپنے ملک کی حفاظت کرنے پر انہیں سلام کرتے ہیں۔ ہم ہمیشہ اپنے ہیروز کے ان کی غیر متزلزل بہادری کے مقروض رہیں گے اور ان کی اور ان کے خاندانوں کی ہماری عظیم قوم کیلئے دی گئی قربانیوں کیلئے تہہ دل سے شکر گزار ہوں گے۔ 
 دو بار کے اولمپک میڈلسٹ چوپڑا نے ٹویٹر پر پوسٹ کیاکہ ’’ہمیں اپنی بہادر ہندوستانی مسلح افواج پر فخر ہے جو دہشت گردی کے خلاف ہمارے ملک کیلئے  لڑ رہی ہیں۔ آئیے اپنا کردار ادا کریں اور اس وقت کے دوران سب کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہدایات پر عمل کریں۔‘‘
 اولمپکس میڈلسٹ شٹلر پی وی سندھو نے سوشل میڈیا پر  پوسٹ کیاکہ ’’ `ہندوستانی مسلح افواج کے بہادر مردوں اور خواتین کوسلام۔ آپ کی ہمت، نظم و ضبط اور قربانی ہماری قوم کی روح ہے۔ آپریشن سندھ جیسے لمحات میں، ہمیں خاموش طاقت اور بے لوث خدمات کی یاد دلائی جاتی ہے جو ہمارے ترنگے کو بلند کرتا رہتا ہے۔ ہندوستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے۔ جئے ہند۔‘‘
 جمعرات کو دھرم شالہ میں پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلس کے درمیان انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کا میچ سیکوریٹی وجوہات کی وجہ سے درمیان میں ہی روکنا پڑا۔ اس کے بعد بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے آئی پی ایل  کو غیر معینہ مدت کیلئے  ملتوی کر دیا۔
 ٹیم انڈیا کے سابق اوپنر سہواگ نے موجودہ صورتحال کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرایا ہے۔ سہواگ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیاکہ ’’پاکستان نے جنگ کا انتخاب اس وقت کیا جب ان کے پاس خاموش رہنے کا متبادل تھا۔ وہ اپنے دہشت گردوں کے اثاثوں کی حفاظت کیلئے آگے بڑھے ہیں۔ ہماری افواج مناسب انداز میں جواب دیں گی جسے پاکستان کبھی نہیں بھولے گا۔‘‘
 شکھر دھون نے ہندوستانی مسلح افواج کی  تعریف کی۔ دھون نے ٹویٹ کیاکہ ’’ہماری سرحدوں کی اتنی مضبوطی سے حفاظت کرنے اور جموں پر ڈرون حملے کو روکنے کیلئے ہمارے بہادر فوجیوں کو سلام۔ ہندوستان مضبوط ہے۔ جئے ہند۔‘‘ ہندوستانی مسلح افواج نے بدھ کی صبح پاکستان اور  مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کے ۹؍ کیمپوں پر درست میزائل حملے کئے جن میں بہاولپور میں جیش محمد کے ٹھکانوں اور مریدکے میں لشکر طیبہ کے ٹھکانے بھی شامل ہیں۔
 ورلڈ کپ جیتنے والے سابق اوپنر کرس شری کانت نے کہا کہ ’’ہمارے دل اور دعائیں سرحد پر اپنے فوجیوں کیلئےہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اتحاد اور یقین کے ساتھ ان کے پیچھے کھڑے ہوں۔ ہمارے بہادر جوانوں کو ہماری سرزمین کا دفاع کرنے دیں اور دنیا کو دکھائیں کہ ہندوستان واقعی کیا کرنا چاہتا  ہے۔ جئے ہند ۔‘‘ٹیم انڈیا کے سابق وکٹ کیپر پارتھیو پٹیل نے کہا کہ ’’ `آئیے ہم سب اپنی بہادر ہندوستانی  فوج  کے پیچھے کھڑے ہوں کیونکہ وہ ہمارے ملک کی حفاظت کرتی ہے۔ ہم ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK