پلاؤز انٹرٹینمنٹ اور فلمساز نندیتاداس کی بہت زیادہ انتظار کی جانے والی فلم ’زویگاٹو‘ ۲۷؍ویں بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
EPAPER
Updated: September 11, 2022, 9:54 AM IST | Mumbai
پلاؤز انٹرٹینمنٹ اور فلمساز نندیتاداس کی بہت زیادہ انتظار کی جانے والی فلم ’زویگاٹو‘ ۲۷؍ویں بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
پلاؤز انٹرٹینمنٹ اور فلمساز نندیتاداس کی بہت زیادہ انتظار کی جانے والی فلم ’زویگاٹو‘ ۲۷؍ویں بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
’زویگاٹو‘کوبوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ’اے ونڈو آن ایشین سنیما‘سیکشن کے تحت دکھایا جائےگا۔اس سے قبل اس فلم کاورلڈ پریمئر ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے دوران ہوا تھا۔ اس فلم کی ہدایت کاری نندیتا داس نے کی ہے۔ فلم میں کپل شرما کو ایک فیکٹری کے سابق فلورمنیجرکے طور پر دکھایا گیا ہےجو وبائی امراض کے دوران اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھتاہے۔ پھر وہ فوڈ ڈیلیوری رائیڈر کے طور پر کام کرتا ہے اور پھر اس کی زندگی ریٹنگ اور انسینٹیو کےدرمیان جدوجہد کرتی ہے۔بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ۵؍ اکتوبر تا ۱۴؍اکتوبر۲۰۲۲ء منعقد کیا جائے گا۔