Inquilab Logo

کرن جوہر نے راکی اور رانی کی پریم کہانی کی تاریخ کا اعلان کیا

Updated: April 26, 2022, 11:34 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈاداکاررنویرسنگھ اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی آنے والی فلم راکی ​​اور رانی کی  پریم کہانی ۱۰؍فروری۲۰۲۳ءکوریلیز ہوگی۔

Karan Johar shared this photo.Picture:INN
کرن جوہر نے یہ تصویر شیئر کی ہے۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈاداکاررنویرسنگھ اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی آنے والی فلم راکی ​​اور رانی کی  پریم کہانی ۱۰؍فروری۲۰۲۳ءکوریلیز ہوگی۔
 بالی ووڈ فلمساز کرن جوہر ان دنوں فلم راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی بنا رہے ہیں۔ اس فلم میں رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کا اہم کردار ہے۔راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ کرن جوہر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر اور پوسٹ شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں رنویر سنگھ عالیہ بھٹ اور کرن جوہر کو گلے لگاتے نظر آ رہے ہیں۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کرن جوہر نے پوسٹ میں لکھا ’’اتنا جوش اورجذباتی جوانی،پریتم کی دھماکے دار دھن بھی ہےسنانی، گرم دھرم کاسویگ تو دیکھو! بس ہماری پسندیدہ جیا جی کی تصویر مت کھینچو۔ اب ان کی بے شمار  تعریف کرنی ہے لازمی،اکلوتی شبانہ اعظمی! اور پھر گچی میں لپٹا رراکی کے روپ میںرنویر، عشق کےگھوڑےپرسوار جیسے ایک عاشق جوکی!باکس آفس کی مہارانی ہماری عالیہ رانی،  کیاپھر بنے گی دلہنیا ان دِس کہانی؟ ان سب کاکریں  آپ انتظار، ہم جلد ہی آرہے ہیں آپ کا عشق والا لو جیتنے۔راکی اوررانی کی پریم کہانی۱۰؍فروری ۲۰۲۳ء۔  واضح ر ہے کہ فلم راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی میں رنویر سنگھ راکی ​​اور عالیہ بھٹ رانی کے مرکزی کردار میں نظر آنےوالے ہیں۔ راکی اور رانی کی پریم کہانی میں رنویر اور عالیہ کے علاوہ دھرمیندر، جیا بچن اور شبانہ اعظمی بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK