• Fri, 09 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کرن جوہر’’کبھی خوشی کبھی غم ۲‘‘ کی ہدایتکاری کریں گے

Updated: January 05, 2026, 4:02 PM IST | Mumbai

کرن جوہر ایک بار پھر جذبات کا طوفان لے کر آرہے ہیں۔ یہ ان کی اگلی فلم ہوگی۔کرن جوہر کی فلمیں سنیما گھروں میں دھوم مچا دیتی ہیں۔ ان کی فلموں میں جذبات اور کہانیاں لوگوں کو ان کا مداح بناتی ہیں۔ اب وہ ایک فیملی ڈرامے کے ساتھ ہدایت کاری میں واپس آنے والے ہیں۔

Karan Johar.Photo:INN
کرن جوہر۔ تصویر:آئی این این

فلم انڈسٹری کے نامور فلمساز اور ہدایت کار کرن جوہر ایک بار پھر فیملی ڈرامہ کے ساتھ لوٹنے   والے ہیں۔ نئے سال کے آغاز پر کرن پہلے ہی اپنی آنے والی فلم کے لیے سرخیوں میں آگئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ فلم ایک جذباتی فیملی ڈرامہ ہو گی، جو ان کی سپر ہٹ فلم ’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘ کی یاد دلا سکتی ہے۔کرن جوہر نے ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘، ’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘ اور ’’کبھی الوداع نہ کہنا‘‘ جیسی متعدد فلمیں بنائی ہیں، جن کی کہانیوں نے لوگوں کو سوچنے پر مجبور کیا۔

یہ بھی پڑھئے:وینزویلا: کیوبن افسران کی ہلاکتیں، عالمی ردِ عمل، پیچیدہ صورتحال کے اہم پہلو

اب رپورٹس کے مطابق کرن جوہر ’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘ کی دوسری قسط لے کر آرہے ہیں۔ وہ فیملی ڈرامہ سے سنسنی پیدا کریں گے۔رپورٹس کے مطابق کرن جوہر کی آنے والی فلم بھی فیملی ڈرامہ ہوگی۔ ۲۰۰۱ء میں ’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘ شاہ رخ خان، کاجول، کرینہ کپور خان اور رتیک روشن نے اپنے کرداروں میں جان ڈالی۔ فلم نے دل جیت لیے اور باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔ اب کرن جوہر ایک ایسی ہی فلم کو واپس لا رہے ہیں۔
پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق ’’راکی اور رانی‘‘ جیسی محبت کی کہانیاں پردے پر پیش کرنے  کے بعد کرن جوہر ایک بار پھر اپنی اگلی فلم میں فیملی ڈرامہ لے کر آرہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ ان کی آنے والی سب سے بڑی فلموں میں سے ایک ہو سکتی ہے۔ دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی اس فلم کے لیے پری پروڈکشن کا کام ۲۰۲۶ء کے وسط تک شروع ہونے کی امید ہے۔

یہ بھی پڑھئے:دہلی فساد ۲۰۲۰ء: سپریم کورٹ کا عمر خالد، شرجیل امام کو ضمانت دینے سے انکار

شوٹنگ رواں سال مکمل ہو جائے گی۔ اس فلم میں دو مرد اور دو خواتین مرکزی کردار میں  ہوں گی۔ کاسٹنگ جلد ہو جائے گی۔یہ بات قابل غور ہے کہ کچھ رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ اس فلم کا نام ’’کبھی خوشی کبھی غم ۲‘‘ ہو سکتا ہے۔ اگرچہ ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے، لیکن شائقین یقیناً اس فلم کو دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں، جسے کرن جوہر کی سب سے زیادہ متوقع فلموں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK