Inquilab Logo

والدین کو سیف سے بھاگ کر شادی کرنے کی دھمکی دی تھی: کرینہ کپور

Updated: October 18, 2020, 2:02 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ فلم اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ اُن کے والدین اداکار سیف علی خان سے اُن کی شادی پر راضی نہیں ہورہے تھے جس پر اُنہوں نے اپنے والدین کو دھمکی دی تھی کہ وہ سیف علی خان سے بھاگ کر شادی کرلیں گی۔

Saif Ali Khan and Kareen kapoor Khan - PIC : INN
سیف علی خان اور کرینہ کپور خان ۔ تصویر : آئی این این


 بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی کرینہ کپور اور سیف علی خان آج اپنی شادی کی۸؍ویں سالگرہ منارہے ہیں اور اس موقع پر ایک ویب سائٹ  کی جانب سے کرینہ کپور کا وہ انٹرویو شائع کیا گیا ہے جس میں اُنہوں نے اپنی شادی سے متعلق اہم انکشاف  کیا تھا۔
 کرینہ کپور نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ جب اُنہوں نے اپنے والدین کو سیف علی خان سے شادی کرنے کے حوالے سے بتایا تو اُنہوں نے انکار کردیا کہ ہم تمہاری شادی سیف سے نہیں کریں گے جس پر اداکارہ نے اپنے والدین کو دھمکی دی کہ اگر وہ اُن کی شادی وہاں نہیں کریں گے تو وہ اکیلے لندن جاکر سیف سے شادی کرلیں گی۔بالی ووڈ فلم اسٹار نے کہا ’’ ’جب اُنہوں نے سیف علی خان سے شادی کی تو سب نے کہا کہ اب کوئی اداکار اُن کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہے گا اور اب اداکارہ کا کریئرختم ہوچکا ہے۔‘‘
 اُنہوں نے بتایا ’ ’لوگوں کے اس طرح کہنے کے باوجود بھی وہ پیچھے نہ ہٹیں اور اداکارہ نے کہا کہ اُن کا کریئر ختم ہونا ہوگا تو ہوجائے لیکن سیف علی خان وہ شخص ہے جن کے ساتھ وہ اپنی تمام زندگی گُزارنا چاہتی ہیں۔‘‘کرینہ کپور کا مزید کہنا تھا کہ سیف علی خان سے شادی اُن کی زندگی کا  بہترین فیصلہ تھا۔دوسری جانب کرینہ کپور نے اپنی اور سیف علی خان کی شادی کی ۸؍ویں سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں سیف علی خان اپنی اہلیہ کے کندھے پر سر رکھے بیٹھے ہیں۔انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کرینہ کپور نے لکھا ’ ’ایک تھی بیبو اور ایک تھا سیفو، دونوں کو اسپیگیٹی بہت پسند تھی اور پھر دونوں ساتھ خوشی خوشی رہنے لگے۔‘‘کرینہ کپور نے سیف علی خان کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد یتے ہوئے لکھا ’’ یہی خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز ہے۔‘‘ کرینہ کپور اور سیف علی خان  ۲۰۱۲ء میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK