Inquilab Logo

کرشمہ کپور نے تحفہ کیلئے سیف علی خان کا شکریہ ادا کیا

Updated: September 12, 2021, 8:31 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ انڈسٹری کے کپور خاندان کی دو بہنوں کرشمہ کپور اور کرینہ کپور کے بیچ بہت اچھے تعلقات ہیں۔ وہیں کرینہ کپورکے شوہر سیف علی خان کا بھی کرشمہ کپور کے ساتھ اچھا رشتہ ہے۔

Saif Ali Khan has given this picture as a gift toKarisma Kapoor.Picture:Midday
سیف علی خان نے کرشمہ کپور کو یہ تصویر تحفہ میں دی ہے تصویر مڈڈے

بالی ووڈ انڈسٹری کے کپور خاندان کی دو بہنوں کرشمہ کپور اور کرینہ کپور کے بیچ بہت اچھے تعلقات ہیں۔ وہیں کرینہ کپورکے شوہر سیف علی خان کا بھی کرشمہ کپور کے ساتھ اچھا رشتہ ہے۔ حال ہی میں سیف علی خان نے کرشمہ کپور کو ایک تحفہ دیا ہے۔ سیف علی خان نے اپنی سالی کرشمہ کپور کو ایک فوٹو فریم دیا ہے۔ اس بلیک اینڈ وہائٹ تصویر میں کرینہ کپور اونچائی پر بیٹھی ہیں اور کرشمہ کپور کرسی پر بیٹھی نظر آرہی ہیں۔ کرشمہ کپور اس تحفہ کو پاکر بہت خوش ہوئیں اور انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار سوشل میڈیا کے ذریعہ کیا ہے۔ کرشمہ کپور نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر سیف علی خان کے ذریعہ تحفہ میں دی گئی فوٹو فریم کی تصویر کو شیئر کیا ہے۔ کرشمہ کپور نے اس تصویر کے ساتھ لکھا ’’شکریہ سیفو، اس خوبصورت یادداشت کیلئے، اسے دیوار پر لگانے کیلئےبے تاب ہوں۔ لَو اِٹ!‘‘
 کرینہ کپور نے سمی گریوال کے ساتھ ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ’’جب کرینہ کپور جدوجہد کررہی تھیں تب کسی نے بھی ہماری مدد نہیں کی۔ میں اپنی ماں ببیتا اور بہن کو ہر رات روتے ہوئے دیکھتی تھی۔ میری ماں ہم لوگوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑی رہیں۔ میں اس وقت کافی چھوٹی تھی۔ میں چھپ کر سب دیکھا کرتی تھی۔ لوگ کرشمہ کپور کو غلط ثابت کرنے میں لگے رہتے ہیں۔ ان سبھی چیزوں کو میں اپنی زندگی کا سب سے برا دور مانتی ہوں۔ انہیں سب نے مجھے مظبوط بنایا ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK