Inquilab Logo

جھانوی کپور کی فلم ’’اُلجھ‘‘ کا ٹریز ریلیز

Updated: April 17, 2024, 5:46 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

حب الوطنی کے موضوع پر مبنی فلم اُلجھ کو نیشنل ایوارڈ یافتہ فلمساز سدھانشو ساریا نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اسے جنگلی پکچرز نے پروڈیوس کیا ہے۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

حب الوطنی کے موضوع پر  مبنی فلم اُلجھ کو  نیشنل ایوارڈ یافتہ فلمساز سدھانشو ساریا نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اسے جنگلی پکچرز نے پروڈیوس کیا ہے۔ جھانوی کپور کی مرکزی اداکاری والی فلم ’’الجھ ‘‘ کا بدھ کو فلمسازوں نے دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ۵؍ جولائی کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔
حب الوطنی پر مبنی تھرلر فلم کو نیشنل ایوارڈ یافتہ فلمساز سدھانشو ساریا نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اسے جنگلی پکچرز نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم میں جھانوی کے علاوہ گلشن دیوایا اور روشن میتھیو بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔
پروڈکشن نے فلم کے پوسٹر کے ساتھ فلم کا ٹریزانسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’جھوٹ، فریب اور دھوکہ دہی کی دنیا میں داخل ہو۔ فلم ’’الجھ‘‘ ۵؍ جولائی کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔‘‘


فلم اُلجھ انڈین فارین سروسیزمیں باوقار  عہدہ پر فائز ایک نوجوان آئی ایف ایس آفیسر کی کہا نی ہے جس کا کردار جھانوی کپور نے اداکیا ہے۔ جو محب وطن کے ایک ممتاز خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔ جو اپنے گھر سے دور اپنے کریئر کے  درمیان ایک خطرناک ذاتی سازش میںالجھ جاتی  ہیں۔ فلم ’’الجھ ‘‘ کی کہانی پرویز شیخ اور ساریہ نے لکھی ہےجبکہ ڈائیلاگ انکتا چوہان نے لکھے ہیں۔ فلم میں جھانوی کے علاوہ عادل حسین ، راجیش تیلانگ، میانگ چانگ،راجیندر گپتااور جتیندرا جوشی نظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK