Inquilab Logo

فلم مسٹر اینڈ مسز ماہی کا پوسٹر جاری

Updated: April 16, 2024, 11:08 AM IST | Inquilab News Network

 راج کمار راؤ اور جھانوی کپور ایک بار پھر اسکرین شیئرکریں گے۔ دونوں اداکار اسپورٹس ڈرامہ فلم’مسٹر اینڈ مسز ماہی‘میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

راج کمار راؤ اور جھانوی کپور ایک بار پھر اسکرین شیئرکریں گے۔ دونوں اداکار اسپورٹس ڈرامہ فلم’مسٹر اینڈ مسز ماہی‘میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ حال ہی میں فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا گیا تھا۔ اب فلم کے پہلے پوسٹر کی رونمائی کی گئی۔ فلم کے پوسٹر میں اداکار راجکمار راؤ اور اداکارہ جھانوی کپور ہندوستانی جرسی میں نظر آرہے ہیں۔ دونوں ہندوستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے نظر آرہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم’ملی‘ کی اداکارہ فلم میں کرکٹر کے کردار میں نظر آئیں گی۔ فلم کا پوسٹرسوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ’دھرما پروڈکشن‘ نے لکھا، `یہ خوابوں کا پیچھا کرنے کا وقت ہے!’مسٹر اینڈ مسز ماہی‘ ۳۱؍ مئی۲۰۲۴ء کو تھیٹروں میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK