Inquilab Logo

کارتک اگلی فلم میں ایکشن کرتے دکھائی دیں گے

Updated: February 10, 2020, 12:28 PM IST | Agency | Mumbai

کارتک آرین نے جذبات، مزاح، رومانس اور ڈراما جیسے شعبوں میں زبردست اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے لیکن ابھی تک وہ کسی ایکشن فلم میں نظر نہیں آئے ہیں۔ اب وہ ایکشن فلم میں کام کریں گے۔ ’

کارتک آرین ۔ تصویر : آئی این این
کارتک آرین ۔ تصویر : آئی این این

ممبئی : اداکار کارتک آرین اپنی اگلی فلم میں ایکشن کرتے دکھائی دیں گے۔
 کارتک آرین نے جذبات، مزاح، رومانس اور ڈراما جیسے شعبوں میں زبردست اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے لیکن ابھی تک وہ کسی ایکشن فلم میں نظر نہیں آئے ہیں۔ اب وہ ایکشن فلم میں کام کریں گے۔ ’تاناجی : دش اَن سنگ وارئیر‘ جیسی شاندار ایکشن فلم بنانے والے فلمساز اوم راوت نے اپنی آئندہ ایکشن فلم کیلئے کارتک کو کاسٹ کرلیا ہے۔حالانکہ ابھی یہ فلم اپنے ابتدائی مرحلے میں ہے۔ اس کے علاوہ کارتک کےمقابل اداکارہ کا بھی انتخاب ہونا باقی ہے۔ 
 کارتک آرین ان دنوں اپنی فلم ’لو آج کل‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ یہ فلم ۱۴؍ فروری کو ریلیز ہوگی۔ ہدایتکار امتیاز علی کی اس فلم میں کارتک کے مقابل سارہ علی خان نظر آئیں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK