ان دنوں کارتک آرین اور کریتی سینن اپنی آنے والی فلم’ `شہزادہ‘ سے متعلق میڈیا اور سوشل میڈیا میں چھائے ہوئے ہیں
ان دنوں کارتک آرین اور کریتی سینن اپنی آنے والی فلم’ `شہزادہ‘ سے متعلق میڈیا اور سوشل میڈیا میں چھائے ہوئے ہیں۔ دونوں اسٹار اس فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ فلم کی تشہیر کیلئے سنیچر کو کریتی اور کارتک آگرہ پہنچے، وہاں مختلف پروگراموں میں حصہ لینے کے بعد تاج محل کا دیدار کیا۔فلم میں کارتک آرین اور کریتی سینن کے ساتھ منیشا کوئرالا اور پریش راول بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔فلم شہزادہ ، کارتک آرین اور کریتی سینن کی ایک ساتھ دوسری فلم ہوگی۔ اس سے پہلے کارتک اور کریتی ۲۰۱۹ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’لکا چھپی‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ واضح رہے کہ فلم شہزادہ ۱۷؍فروری ۲۰۲۳ء کو ریلیز ہوگی۔