Inquilab Logo

کارتک آرین کی کرکٹر وراٹ کوہلی بننے کی خواہش

Updated: January 11, 2022, 12:18 PM IST | Agency | Mumbai

نامور بالی ووڈ اداکار کارتک آرین ہندوستانی ٹیم کے کپتان اور کامیاب کرکٹر وراٹ کوہلی کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔

Kartik Aaryan.Picture:INN
کارتک آرین ۔ تصویر: آئی این این

 نامور بالی ووڈ اداکار کارتک آرین ہندوستانی ٹیم کے کپتان اور کامیاب کرکٹر وراٹ کوہلی کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی اور۱۹۸۳ء  کے ورلڈ کپ پر بننے والی فلموں کے بعد حال ہی میں اداکارہ انوشکا شرما نے  خاتون کرکٹر جھولن گوسوامی کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنے کا اعلان کیا تھا  اور اب اداکار کارتک آرین نے بھی کھلاڑی وراٹ کوہلی کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار اداکرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ کارتک نے اس خواہش کا اظہار حال ہی میں ایک مداح کو دئیے گئے جواب میں کیا۔  کارتک آرین کے ایک مداح نے حال ہی میں ان سے سوشل میڈیا پر سوال پوچھا تھا کہ اگر انہیں موقع ملے تو وہ کس کھلاڑی کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنا چاہیں گے۔ کارتک نے مداح کے سوال پرکہا کہ مجھے وراٹ کوہلی کی بایو پک   میں کام کرکے خوشی ہوگی۔ واضح رہے کہ کوہلی کرکٹ کے مقبول ترین کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے دسمبر۲۰۱۷ء میں اداکارہ انوشکا شرما سے شادی کی تھی۔ دونوں کی ایک بیٹی ہے جس کا نام وامیکا کوہلی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK