Inquilab Logo

انڈین فلم فیسٹیول آف ملبورن میں کارتک آرین کو اعزاز سے نوازا جائے گا

Updated: July 25, 2023, 11:38 AM IST | Mumbai

کارتک آرین کو ملبورن کے ۱۴؍ویں انڈین فلم فیسٹیول میں اعزاز سے نوازا جائے گا۔

Kartik Aaryan. Photo : INN
کارتک آرین۔ تصویر : آئی این این

 کارتک آرین کو ملبورن کے ۱۴؍ویں انڈین فلم فیسٹیول میں اعزاز سے نوازا جائے گا۔کارتک آرین کو۱۱؍اگست کو ملبورن کے انڈین فلم فیسٹیول میں ہندوستانی سنیما کے دی رائزنگ گلوبل سپراسٹار آف انڈین سنیما ایوارڈ سے نوازاجائے گا۔۱۴؍واں انڈین فلم فیسٹیول آف ملبورن۱۱؍اگست سے ۲۰؍ اگست۲۰۲۳ءتک منایا جائےگا۔کارتک کی قابل ذکرکامیابیوں اور ہندوستانی سنیماکی دنیا پر ان کے اثرات کو اہمیت دیتے ہوئے، وکٹوریہ کےمعززگورنر کے ذریعے یہ ایوارڈ پیش کیا جائے گا۔ انڈین فلم فیسٹیول آف ملبورن میں کارتک آرین کی فلموں کی کئی اسکرننگ  رکھی گئی ہیں۔ان میں ستیہ پریم کی کتھا،بھول بھولیا۲؍ شامل ہوں گی۔کارتک آرین نےکہاکہ میں اس باوقار ایوارڈ کیلئےوکٹورین حکومت اور فیسٹیول کابے حد اعزاز اور شکرگزار ہوں  اور۱۴؍ویں انڈین فلم فیسٹیول آ ف ملبورن میں اس کا جشن منانے کیلئےشکر گزار ہوں۔ ہندوستانی سنیمامیں میرے کام کے لیےیہ اعزاز حاصل کرنا ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔میں نے ہمیشہ کہانی سنانےکی طاقت اور فلموں کی دلوں کو چھونے اورذہنوں کو متاثر کرنے کی صلاحیت پر یقین رکھا ہے۔ میں سینما کے جادو کو ماننےکے لئے پر جوش ہو۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK