پہلے اکشے کمار اور پھر کارتک آرین نے فلم ’بھول بھلیا‘ میں جو شاندار کام کیا ہے، شائقین آج بھی اسےبھول نہیں سکے ہیں۔
EPAPER
Updated: March 26, 2024, 10:31 AM IST | Agency | Mumbai
پہلے اکشے کمار اور پھر کارتک آرین نے فلم ’بھول بھلیا‘ میں جو شاندار کام کیا ہے، شائقین آج بھی اسےبھول نہیں سکے ہیں۔
پہلے اکشے کمار اور پھر کارتک آرین نے فلم ’بھول بھلیا‘ میں جو شاندار کام کیا ہے، شائقین آج بھی اسےبھول نہیں سکے ہیں۔ اسی جوش کو برقرار رکھنے کے لیے اب انیس بزمی اس کاپارٹ۳؍ لےکر آرہے ہیں جس کے لیے انہوں نے ٹوٹی ہوئی ٹانگ کے ساتھ ممبئی میں شوٹنگ شروع کردی ہے۔ اس سےقبل اس کی کاسٹ کے حوالے سے کئی طرح کی خبریں آ رہی تھیں۔ اور اب ایک نئی اپ ڈیٹ سامنے آئی ہے، جس کا تعلق اداکار کی انٹری سے ہے۔
دراصل،’بھول بھولیا۳‘ کے بارے میں خبر ہےکہ اس میں کارتک آرین کی انٹری شاندار ہونےوالی ہے۔ ان کی انٹری پر ایک گانا ترتیب دیاجائےگا، جس میں ایک ہزاررقاص رقص کریں گے۔ اس گانے کو ہندی سنیما کے سب سے بڑے گانوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔ جس کے لیے ممبئی کے فلم سٹی میں ایک بڑا سیٹ تیار کیا گیا ہے اور اس کی کوریوگرافی گنیش اچاریہ کریں گے۔
گانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ایک ذریعہ نےبتایا کہ ’’یہ بالی ووڈ کی اب تک کی سب سےبڑی شوٹنگ میں سے ایک ہے۔ اس میں ایک ہزارڈانسروں نے حصہ لیا ہے اور یہ فلم میں روح بابا کے انٹری سین کیلئےہے۔ کارتک پچھلے۲؍ہفتوں سے اس پر کام کر رہے ہیں۔