Inquilab Logo

کارتک نے فلم ’شہزادہ‘ کا معاوضہ واپس کیا

Updated: February 19, 2023, 11:29 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو کارتک آرین، جنہوں نے اپنی نئی فلم شہزادے سے پروڈکشن کی دنیا میں قدم رکھا، نے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے اداکاری کا معاوضہ واپس کرنے کی وجہ بتا دی۔

kartik aaryan
کارتک آرین

بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو کارتک آرین، جنہوں نے اپنی نئی فلم شہزادے سے پروڈکشن کی دنیا میں قدم رکھا، نے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے اداکاری کا معاوضہ واپس کرنے کی وجہ بتا دی۔ اداکار نے اداکاری کا معاوضہ واپس کرنے کا فیصلہ فلم کا شریک فلمساز بننے کے بعد کیا ہے۔کارتک آرین کے مطابق ان کی فلم بحران سے گزر رہی ہے، فلم ’شہزادہ‘ کو زیادہ نقصان سے بچانے کیلئے انہوں نے اداکاری کا معاوضہ واپس کرتے ہوئے  شریک فلمسازبننے کا فیصلہ کیا۔واضح رہے گزشتہ ہفتے  ریلیز ہونے والی فلم شہزادہ کو روہت دھون نے ڈائریکشن دی ہے جبکہ فلم میں کارتک آرین کے ساتھ کریتی سینن مرکزی کردار ادا کررہی ہیں ۔ اس کے علاوہ پریش راول، رونت رائے، راج پال یادو اور دیگر بھی موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK