Inquilab Logo

کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترہ کی ۶؍فروری کو شادی

Updated: January 02, 2023, 3:41 PM IST | Mumbai

کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترہ آج کل سرخیوں میں چھائے ہوئے ہیں۔ان کی شادی کی خبریںگشت کر رہی ہیں حالانکہ دونوں میں سے کسی نے بھی اب تک اس بارے میں کھل کر کچھ نہیں بتایا ہے

photo;INN
تصویر :آئی این این

کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترہ آج کل سرخیوں میں چھائے ہوئے ہیں۔ان کی شادی کی  خبریںگشت کر رہی ہیں حالانکہ دونوں میں سے کسی نے بھی اب تک اس بارے میں کھل کر کچھ نہیں بتایا ہے لیکن دونوں کو اکثر ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔اب اس جوڑے کی شادی کے حوالے ے ایک تازہ اپڈیٹ سامنے آیا ہے۔
 خبروں کے مطابق کیارا اڈوانی اور سدھارتھ آئندہ ماہ ۶؍ فروری کو شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔دونوں جیسلمیرمیں۷؍پھیرےلیں گے۔    دونوں کی شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔شادی کے لئے پنڈال سے لے کر مہمانوں کی فہرست کو بھی حتمی شکل دی جا رہی ہے۔امید ہے کہ شادی میں کرن جوہر اور اشونی یارڈی بھی شرکت کرسکتے ہیں کیونکہ یہ دونوں کیارا اور سدھارتھ کے بہت قریبی سمجھے جاتے ہیں۔وکی کوشل، کترینہ کیف ،ورون دھون،جیکی بھگنانی اوررکول پریت سنگھ کو بھی شادی میں مدعو کئے جانے کا امکان ہے۔
 قابل ذکر ہے کہ سدھارتھ ملہوترہ اور کیارا اڈوانی فلم’ شیر شاہ‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔اس فلم کے سیٹ پر دونوںقریب آئے تھے۔شیر شاہ کی ریلیز کے بعد بھی دونوں کو اکثر ایک ساتھ دیکھا گیا  ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK