Inquilab Logo Happiest Places to Work

سی بی ایف سی نے وجے دیوراکونڈا کی فلم ’’کنگڈم‘‘ کو یو اے سرٹیفکیٹ دیا

Updated: July 26, 2025, 5:25 PM IST | Mumbai

سینٹرل بورڈ آف فلم کلیریفیکشن (سی بی ایف سی) نے دیوراکونڈا کی فلم ’’کنگڈم‘‘کو یو اے سرٹیفکیٹ دے دیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ فلم ۳۱؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ فلمسازوں نے فلم کا نیا پوسٹر ریلیز کیا ہے۔

Actor Vijay Deverakonda. Photo: INN
اداکار وجے دیوراکونڈا۔ تصویر:ـ آئی این این

سینٹرل بورڈ آف فلم کلیریفکیشن (سی بی ایف سی) نے ہدایتکار گوتم تنوناری کی ہدایتکاری میں بننےوالی ایکشن فلم ’’کنگڈم‘‘، جس میں وجے دیوراکونڈا نے کلیدی کردار نبھایا ہے، کو یو اے سرٹیفکیٹ دے دیا ہے۔ اس فلم کو پروڈیوس کرنے والے پروڈکشن ہاؤس ستھارا انٹرٹینمنٹ نے یہ اعلان کیا ہے۔ سنیچر کو فلم کے پروڈکشن ہاؤس نے فلم کا پوسٹر ریلیز کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’’گن لوڈ کی جاچکی ہے اور تمام گنوں کو یو اے سرٹیفکیٹ کے ساتھ تمام گولیاں چلا دیجئے اور تباہی کا آغاز کیجئے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: سیلینا جیٹلی نے ’’کارگل وجے دیوس‘‘ پر اپنے والد اور دادا کو خراج عقیدت پیش کیا

قبل ازیں یہ فلم ۲۸؍ مارچ ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جانے والی تھی۔ بعد ازیں فلم کی ریلیز ملتوی کر کے ۳۰؍ مئی ۲۰۲۵ء کی گئی تھی۔ بعد ازیں فلم کی ریلیز دو مرتبہ ملتوی کی گئی جس کے بعد اب یہ فلم ۳۱؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ یاد ہے کہ فلم کے ٹیزر کے ریلیز کئے جانے کے بعد سے اس کے تعلق سے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ ٹیزر میں وجے دیوراکونڈا کے کردار کو دکھایا گیا تھا۔ یہ فلم، جسے ابتدائی طور پر ’’وی ڈی ۱۲‘‘ کہا جارہا تھا، کی ٹیگ لائن ہے ’’فرام دی شیڈوز آف بیٹرائل، شیل رائزاے کنگ۔‘‘ فلم کی ہدایتکاری گوتم تنوناری نے انجام دی ہے جبکہ انیرودھ روی چندر نے اس میں موسیقی ترتیب دی ہے۔ فلم کی ایڈیٹنگ نوین نولی نے کی ہے جبکہ اسے وامسی ایس اور سائی سائی سوجنیا نے ستھارا انٹرٹینمنٹ اور فورچون ۴؍ سنیما بینرز کے تحت پروڈیوس کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK