Inquilab Logo

کردار آرٹ اکیڈمی آج لاتور میں’داستان کبیر‘ پیش کرے گی

Updated: January 14, 2024, 10:44 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

 گزشتہ دنوں ممبئی کے بی کے سی میں منعقدہ اردو کتاب میلے میں داستانِ ساحر پیش کرنے کے بعد کردار آرٹ اکیڈمی اتوار کولاتور میں داستان کبیر پیش کرنے جارہا ہے۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

 گزشتہ دنوں ممبئی کے بی کے سی میں منعقدہ اردو کتاب میلے میں داستانِ ساحر پیش کرنے کے بعد کردار آرٹ اکیڈمی اتوار کولاتور میں داستان کبیر پیش کرنے جارہا ہے۔ لاتور کے سنت کبیر پرتشٹھان کی سلور جوبلی کے موقع پر یہ شورمہاراشٹر راجیہ ہندی ساہتیہ اکیڈمی کے تعاون سے اتوار کی شام ۵؍بجے لاتورکے دگڑو جی  راؤ دیشمکھ آڈیٹوریم میں پیش کیا جارہا ہے۔اس میں شیو شرما اور سمتا داستان گو کے کردار میں، تیرہویں صدی کے اس عظیم صوفی شاعر، کبیرداس کی داستان سنائیں گے اورتیجسوینی،سائی، عمران علی اور سنی کبیرکی نظمیں، دوہے اور الٹی بانیان پیش کریں گے۔انہیں کلدیپ سنگھ نےموسیقی سے سجایا ہے۔ سیٹ اکش،روشنی اکبر خان اور تکنیکی پہلو زرین خان نے سنبھالے ہیں۔ ممتاز نیازی  کاسٹیوم اور رابطہ کار کی حیثیت سے موجود ہیں۔ اس کے علاوہ ڈیزائن اور ڈائریکشن اقبال نیازی کی ہے۔ ۹۰؍ منٹ کے اس دلچسپ موسیقی ریز پروگرام میں کردار کے فنکاروں نےشرکت کی درخواست کی ہے۔ داخلہ مفت ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK