Inquilab Logo

شاہی محل میں گھٹن تھی، بولنے پر قصداً خاموش کروایا گیا: میگھن

Updated: October 17, 2020, 3:10 AM IST | London

برطانوی شاہی خاندان کے سینئر رکن اور ملکہ ایلزبیتھ کے پوتے پرنس ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے انکشاف کیا ہے کہ شاہی محل کے اندر گھٹن سی تھی۔

Meghan Markle Photo: INN
میگھن مارکلے۔ تصویر: آئی این این

برطانوی شاہی خاندان کے سینئر رکن اور ملکہ ایلزبیتھ کے پوتے پرنس ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے انکشاف کیا ہے کہ شاہی محل کے اندر گھٹن سی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ شاہی خاندان سے الگ ہونے سے قبل بکنگھم پیلس میں کس طرح ان کی آواز کو دبا دیا گیا۔ ایک امریکی میڈیا ادارے فارچیون سے اپنی رہائش گاہ مونٹی سیٹو سانتا باربرا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اداکارہ میگھن کا کہنا تھا کہ جب ان کی شہزادہ ہیری سے۲۰۱۸ء میں شادی ہوئی تو انہیں محل میں قصداً خاموش کروادیا گیا حالانکہ وہ سمجھتی ہیں کہ ان کا مختلف معاملات پر بولنا کتنا اہم تھا لیکن انہیں اس کی اجازت نہ تھی۔ میگھن نے انٹرویو کے دوران لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنی آواز ضرور اٹھایا کریں حالانکہ شاہی خاندان کے فرد کی حیثیت سے وہ خود ایسا نہ کرسکیں ۔ فارچیون کی اسوسی ایٹ ایڈیٹر ایما ہنکلف کے ایک سوال پر میگھن نے کہا کہ آپ کی آواز اور گفتگو اہم ہوتی ہے اور اس کا احساس اس وقت زیادہ ہوتا ہے جب آپ اس کا استعمال نہ کرسکیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK