’’جویل تھیف‘‘ کے بعد کُنال کپور ایک بار پھر پردے پر’’ایک دن‘‘ کے ساتھ نظر آنے والے ہیں۔ یہ فلم عامر خان پروڈکشنز کے بینر تلے بنی ہے، جس میں جنید خان اور سائی پلّوی مرکزی کرداروں میں ہیں۔
EPAPER
Updated: April 26, 2026, 7:06 PM IST | Mumbai
’’جویل تھیف‘‘ کے بعد کُنال کپور ایک بار پھر پردے پر’’ایک دن‘‘ کے ساتھ نظر آنے والے ہیں۔ یہ فلم عامر خان پروڈکشنز کے بینر تلے بنی ہے، جس میں جنید خان اور سائی پلّوی مرکزی کرداروں میں ہیں۔
’’جویل تھیف‘‘ کے بعد کُنال کپور ایک بار پھر پردے پر’’ایک دن‘‘ کے ساتھ نظر آنے والے ہیں۔ یہ فلم عامر خان پروڈکشنز کے بینر تلے بنی ہے، جس میں جنید خان اور سائی پلّوی مرکزی کرداروں میں ہیں۔ حال ہی میں کُنال کپور نے بتایا کہ وہ اس فلم کا حصہ کیسے بنے۔ ان کے مطابق، عامر خان نے خود ان سے رابطہ کیا اور ایک خاص کیمیو کے لیے انہیں شامل کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ کُنال اس فلم کوگرم جوشی سے بھرپور اور پیاری فلم قرار دیتے ہوئے مانتے ہیں کہ یہ ناظرین کے دلوں سے جڑ جائے گی۔
وہ کہتے ہیں کہ ’’سائی ہمیشہ زبردست پرفارمنس دیتی ہیں اور جنید نے بھی بہت اچھا کام کیا ہے۔ فلم میں میرا ایک چھوٹا سا کیمیو ہے۔ عامر نے مجھ سے رابطہ کیا اور چاہتے تھے کہ میں اس کا حصہ بنوں۔ یہ ایک ایسا رول تھا جسے نبھانے میں مجھے بہت مزہ آیا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:دہلی کے رنوں کے پہاڑ کو پنجاب نے سر کر لیا
کُنال نے جنید خان کی لگن اور محنت کی بھی خوب تعریف کی۔ انہوں نے کہا’’میں نے جنید کو بچپن سے دیکھا ہے، اور اب وہ صرف اداکاری ہی نہیں کر رہے بلکہ فلم کی پروڈکشن کی ذمہ داری بھی سنبھال رہے ہیں۔ وہ انتہائی فوکسڈ اور محنتی ہیں۔ ان کے لیے صرف کام اہم ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ ان کا مستقبل بہت طویل اور روشن ہے۔‘‘
فلم’’ایک دن‘‘ کی ہدایت کاری سنیل پانڈے نے کی ہے، جو پہلے ’’رنگ دے بسنتی‘‘ میں عامر خان اور کُنال کپور کے ساتھ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ ’’رنگ دے بسنتی‘‘ کو حال ہی میں ۲۰؍ سال مکمل ہوئے ہیں۔ اس پر بات کرتے ہوئے کُنال کہتے ہیں’’اس فلم کے میرے لیے خاص ہونے کی ایک وجہ اس کے ہدایت کار سنیل ہیں۔‘‘انہوں نے مزید کہاکہ ’’ایسے فل سرکل لمحات بہت خاص ہوتے ہیں، جب آپ انہی لوگوں کے ساتھ دوبارہ کام کرتے ہیں جن کے ساتھ آپ نے آغاز کیا تھا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:کیا جنت زبیر نے پلاسٹک سرجری کروائی ہے؟جنت نےافواہوں کا براہ راست جواب دیا
آگے کی بات کریں تو کُنال کپور’’ایک دن‘‘ میں گیسٹ اپیئرنس کے علاوہ فلم ’’رامائن‘‘ میں بھی نظر آئیں گے، جس میں وہ بھگوان اندرا کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ ’’ایک دن‘‘ اپنی سادہ کہانی، جذباتی انداز اور خوبصورت مقامات کی وجہ سے پہلے ہی ناظرین کے درمیان موضوعِ گفتگو بنی ہوئی ہے۔ اس کا ٹریلر اور موسیقی بھی لوگوں کی توجہ حاصل کر چکی ہے۔ عامر خان پروڈکشنز کے تحت بنی یہ فلم یکم مئی کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔