Inquilab Logo

فیمینا کے سرورق پر دپیکا کے ساتھ لکشمی اگروال

Updated: January 08, 2020, 2:50 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اپنی فلم چھپاک کے پروموشن میں مصروف ہیں، جو کہ کچھ ہی دنوں میں رلیز ہونے والی ہے۔ انہوں نےگزشتہ دنوں یعنی ۵؍جنوری کواپنی سالگرہ ایسڈ اٹیک کی متاثرین کے ساتھ منائی تھی۔

دپیکا پڈوکون اور  لکشمی
دپیکا پڈوکون اور لکشمی

  ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اپنی فلم چھپاک کے پروموشن میں مصروف ہیں، جو کہ کچھ ہی دنوں میں رلیز ہونے والی ہے۔ انہوں نےگزشتہ دنوں یعنی ۵؍جنوری کواپنی سالگرہ ایسڈ اٹیک کی متاثرین کے ساتھ منائی تھی۔اب وہ جنوری کی فیمینا میگزین کے ڈجیٹل کور پر نظر آرہی ہیں۔مزےکی بات یہ ہے کہ ان کے ساتھ لکشمی اگروال بھی نظر آئیں۔ دپیکا نے لکشمی کے ساتھ یہ کور اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر بھی شیئر کیا ہے۔
 یہ اپنے آپ میں ایک الگ طرح کا شوٹ ہے اور مثبت پیغام دینے کیلئے ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔ یہ دنیا بھر میں خوبصورتی کے معیار کو چیلنج کرنے والا ہے۔کور پر دپیکا اور تیزاب حملہ کی متاثرہ بہت ہی پیاری دکھ رہی ہیں۔ سب سے اچھی بات اس کا کانسپٹ ہےجو ریل اور ریئل لائف لکشمی کو ایک ساتھ لے کر آیا ہے۔ جب سے فلم چھپاک کا ٹریلر ریلیز ہوا ہے لوگوں پر اس کا گہرا اثر ہوا ہے۔ بے حد جذباتی طریقے سے فلم میں مالتی کے سفر کودکھایا گیا ہے اور دپیکا بھی ایسے روپ میں نظر آئیں گی جس میں وہ پہلے کبھی نظر نہیں آئیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK