Inquilab Logo

مادھوری دکشت: شاندار اداکاری کیلئے اب تک ۵؍فلم فیئر ایوارڈ حاصل کر چکی ہیں

Updated: May 15, 2023, 2:04 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ میں مادھوری دکشت کا نام ایک ایسی اداکارہ کے طور پر لیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی دلکش اداؤں سے تقریباً ۳؍دہائیوں تک ناظرین کے دلوں میں اپنی خاص شناخت قائم رکھی۔

photo;INN
تصویر :آئی این این

بالی ووڈ میں مادھوری دکشت کا نام ایک ایسی اداکارہ کے طور پر لیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی دلکش اداؤں سے تقریباً ۳؍دہائیوں تک ناظرین کے دلوں میں اپنی خاص شناخت قائم رکھی۔مادھوری دکشت کی پیدائش ۱۵؍مئی ۱۹۶۷ء کو ممبئی میں ہوئی۔ مادھوری دکشت نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز ۱۹۸۴ءمیں راج شری پروڈکشن کے بینر تلے بنی فلم ’ابودھ‘ سے کیا لیکن فلم باکس آفس پر بری طرح ردکردی گئی۔’ابودھ‘ کے بعد انہیں جو بھی کردار ملا وہ اسے قبول کرتی چلی گئیں۔ اس دوران انہوں نے ’سواتی، آوارہ باپ، زمین، مہرے،حفاظت اور ’اتردکشن جیسی کئی دوسرے درجے کی فلموں میں اداکاری کی لیکن ان میں سے کوئی بھی فلم باکس آفس پر کامیاب نہیں ہوئی۔ مادھوری دکشت کی قسمت کا ستارہ ۱۹۸۸ءمیں آئی فلم ’تیزاب’ سے چمکا۔ یہ فلم باکس آف پر زبردست ہٹ ثابت ہوئی۔اسی  برس انہیں ونود کھنہ کے ساتھ فلم ’دیاوان‘ میں کام کرنے کا موقع ملا لیکن اس سے انہیں کچھ خاص فائدہ نہیں ہوا۔
 ۱۹۹۰ء میں مادھوری دکشت کے فلمی کریئر کی ایک اور اہم فلم ’دل‘ ریلیز ہوئی۔ فلم میں مادھوری دکشت اور عامر خان کی جوڑی کو شائقین نے کافی پسند کیا۔ ان کی یہ فلم بھی باکس آفس  پر سپر ہٹ ثابت ہوئی ساتھ ہی فلم میں اپنی بااثر اداکاری کے لیے مادھوری دکشت کو اپنے فلمی کریئر کا پہلا فلم فیئر ایوارڈ حاصل ہوا۔۱۹۹۱ء میںان کی’۱۰۰؍ ڈیز‘، ’ساجن‘، ’پرہار‘ جیسی فلمیں ریلیزہوئی۔ ان فلموں کی کامیابی نے مادھوری دکشت شہرت کی بلنديوں پر پہنچا دیا۔۱۹۹۲ءمیں مادھوری دکشت کی ایک اور اہم فلم ’بیٹا‘ ریلیز ہوئی۔ ۱۹۹۴ءمیں راج شری پروڈکشن کے بینر تلے بنی فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ مادھوری دکشت کی بہترین فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔اس کے علاوہ شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی ہٹ رہی فلم’ انجام‘بھی کافی پسند کی گئی۔۲۰۰۲ءمیں مادھوری دکشت نےسنجے لیلا بھنسالی کی فلم  دیوداس میں ’چندرمكھی‘ کے اپنے کردار سے انہوں نے شائقین کا دل جیت لیا اور اپنی بااثر اداکاری کے لیے وہ بہترین معاون اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازی گئیں۔ انہیں  ۵؍بار فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔اس کے علاوہ ہندوستانی سنیما میں ان کی شراکت کے پیش نظر ۲۰۰۸ءمیں انہیں پدم بھوشن   کے اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔
 ۱۹۹۹ء میں مادھوری دکشت نے شادی کے بعد فلموں سے کنارہ کر لیا ۔۲۰۰۷ء میں فلم ’آجا نچ لے‘ کے ذریعے انہوں نے بالی ووڈ میں  اپنے فلمی کیریئر کی دوسری اننگز شروع کی اور ۲۰۱۳ءمیںفلم ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ میں بھی کام کیا  ۔اس کے بعد انہوں نے ’ڈیڑھ عشقیہ‘ اور ’گلاب گینگ‘ جیسی فلموں میں کام کیا۔ مادھوری کی فلموں فہرست کافی طویل ہے ان کی مشہور فلموں میں ’تری دیو‘،’پرندہ‘،’ تھانیدار‘، ’عزت دار‘، ’دل تیرا عاشق‘،’جمائی راجہ‘ وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK