ویر پہاڑیہ اپنی پہلی فلم "اسکائی فورس" سے شہرت حاصل کرنے کے بعد مادھوری دکشت اور ترپتی ڈمری کے ساتھ فلم "ماں بہن" میں نظر آسکتے ہیں- فی الحال یہ فلم پری پروڈکشن کے مرحلے میں ہے-
EPAPER
Updated: June 14, 2025, 6:21 PM IST | Mumbai
ویر پہاڑیہ اپنی پہلی فلم "اسکائی فورس" سے شہرت حاصل کرنے کے بعد مادھوری دکشت اور ترپتی ڈمری کے ساتھ فلم "ماں بہن" میں نظر آسکتے ہیں- فی الحال یہ فلم پری پروڈکشن کے مرحلے میں ہے-
ویر پہاڑیہ اپنی پہلی فلم "اسکائی فورس" سے شہرت حاصل کرنے کے بعد مادھوری دکشت اور ترپتی ڈمری کے ساتھ فلم "ماں بہن" میں نظر آسکتے ہیں- فی الحال یہ فلم پری پروڈکشن کے مرحلے میں ہے-
فلم "اسکائی فورس" کے ساتھ اپنے کریئر کی شروعات کرنے والے ویر پہاڑیہ اپنی دوسری فلم پر غور کر رہے ہیں- ویر پہاڑیہ، جنہوں نے اکشے کمار کی فلم "اسکائی فورس" میں ٹی کے وجئے کا کردار نبھایا تھا، اب ساجد ناڈیا والا گرینڈ سن انٹرٹینمنٹ کی فلم "ماں بہن" میں کلیدی کردار ادا سکتے ہیں-
وہ مادھوری دکشت اور ترپتی ڈمری کے ساتھ فلم "ماں بہن" میں نظر آسکتے ہیں- تمہاری سولو اور سریش تریوینی کی ہدایتکاری میں بنی یہ ایک ایکشن، تھریلر اور ہیومر پر مبنی فلم ہوگی- فی الحال یہ فلم پری پروڈکشن کے مرحلے میں ہے جس میں مادھوری دکشت اور ترپتی ڈمری ماں بیٹی کے کردار میں نظر آئیں گے-
زوم ٹی وی سے متعلقہ ذرائع نے بتایا کہ "مادھوری دکشت اور ترپتی ڈمری کے ساتھ ویر پہاڑیہ کی فلم "ماں بہن" کے تعلق سے بات چیت جاری ہے- آج وہ اسکرپٹ پڑھنے کے سیشن کیلئے ساجد ناڈیا والا انٹرٹینمنٹ کے آفس گئے ہیں- لیکن اب تک کچھ طے نہیں پایا ہے-"
فلم کی کہانی مخفی رکھی گئی ہے
فلم کی کہانی اب بھی مخفی رکھی گئی ہے- یہ کہانی تین کرداروں کے اطراف گھومتی ہے- ان تینوں کے علاوہ روی کشن کو بھی فلم میں کاسٹ کیا گیا ہے-"
"اسکائی فورس"
قبل ازیں "اسکائی فورس" میں ویر پہاڑیہ نے اسکوئیڈرین لیڈر اجمادا بوپیا دویہ کا کردار نبھایا تھا جنہوں نے ۱۹۶۵ء میں سرگوہ، پاکستان میں پاکستانی ایئربیس پر ہندوستان کے پہلے فضائی حملے میں اپنی جان گنوا دی تھی- اس فلم کی ہدایتکاری ابھیشیک کپور اور سندیپ کیلوانی نے کی تھی- اس میں نمرت کور، سارہ علی خان، اکشے کمار اور دیگر نے کلیدی کردار نبھائے تھے اور اس نے باکس آفس پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا- ویر پہاڑیہ ایک سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں-
کچھ ویر پہاڑیہ کے بارے میں
ویر پہاڑیہ کی پیدائش یکم فروری ۱۹۹۵ء کو ہوئی تھی- یہ بزنس مین سنجے پہاڑیہ اور سوبو فلم کی بانی اسمرتی سنجے شندے کے بیٹے ہیں- ان کے بھائی شیکھر پہاڑیہ کے ساتھ ان کا رشتہ کافی گہرا ہے- وہ مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی سشیل کمار شندے کے پوتے ہیں-