Inquilab Logo

ملائکہ نےگیت’آپ جیسا کوئی‘نئے انداز میں پیش کیا

Updated: November 27, 2022, 10:36 AM IST | Mumbai

ملائکہ اروڑہ ایک اور گلیمرس ڈانس نمبر کے ساتھ آئی ہیں

Malaika Arora
ملائکہ اروڑہ

 ملائکہ اروڑہ ایک اور گلیمرس ڈانس نمبر کے ساتھ آئی ہیں۔ حال ہی میں وہ زینت امان کے ہٹ نمبر ’آپ جیسا کوئی‘ پر رقص کرتی نظر آئیں۔ یہ گانا آیوشمان کھرانہ کی آنے والی فلم ایک ایکشن ہیرو کا ہے۔ اس میں وہ بطور مہمان اداکار نظرآئیں گی۔ تاہم، یہ گانا۱۹۸۰ءکی فلم قربانی کے زینت امان کے اصل گانے سے بہت مختلف ہے، کیونکہ اس میں ایک ایکشن ہیرو کے آیوشمان کا سین دکھایا گیا ہے۔
 گانے کو تنشک باگچی نے دوبارہ تیار کیا ہے اور اس کے بول میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اسے زہرہ ایس خان اور التمش فریدی نے گایا ہے۔ جبکہ اصل گانا نازیہ حسن نے گایا تھا جس کے بول اندیور نے لکھے تھے۔  جب کہ زینت کو اصل گانے میں سرخ لباس میں دیکھا گیا تھا۔ گانے میں انہوں نے فیروز خان کے ساتھ کلب میں پرفارم کیا۔ وہیں ملائکہ اروڑا مختصر چمکدار لباس میں نظر آ رہی ہیں۔ ویڈیو میں وہ آیوشمان کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔ تاہم، یہ گانا ملائکہ کے پہلے ہٹ ڈانس نمبروں جیسا کہ منّی بدنام ہوئی، انارکلی ڈسکو چلی یا ہوت رسیلی کی طرح نہیں لگتا۔
 حال ہی میں تنشک باگچی نے پہلے اپنا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے دوبارہ بنائے گئے گانوں نے اصل گلوکاروں کو شہرت دلائی ہے۔ ایوشمان کھرانہ کی ایکشن ہیرو۲؍د سمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ اس میں جیدیپ اہلاوت بھی مرکزی کردار میں ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK