Inquilab Logo

کرینہ کی گاڑی سے ٹکرانے کے بعدفوٹوگرافر زخمی

Updated: April 08, 2022, 11:03 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اسٹار کرینہ کپور کی گاڑی فوٹوگرافر سے غیردانستہ طور پر ٹکرائی جس کے نتیجے میں وہ معمولی زخمی ہوگیا۔

Kareena Kapoor Khan. Picture:INN
کرینہ کپور ۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ اسٹار کرینہ کپور کی گاڑی فوٹوگرافر سے غیردانستہ طور پر ٹکرائی جس کے نتیجے میں وہ معمولی زخمی ہوگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور حالیہ دنوں ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والی اداکارہ ملائکہ اروڈا کی عیادت کرنے ان کے گھر گئیں اور جب واپس جانے کے لئے باہر آئیں تو فوٹوگرافرس کا جم غفیر لگا ہوا تھا، اس دوران کرینہ کے ڈرائیور نے گاڑی ایک فوٹوگرافر کی ٹانگ پر چڑھا دی جس کے باعث وہ معمولی زخمی ہوا رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈرائیور سے غلطی ہوئی کیوں کہ رش کے باعث وہ فوٹوگرافر کے پیر پر دھیان نہ دے سکا جس کے باعث حادثہ پیش آیا، معمولی زخمی ہونے کے باوجود فوٹوگرافر نے تصاویر و ویڈیوس بنانے کا کام جاری رکھا۔ جائے وقوع پر اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے ڈرائیور کی سرزنش کرتے ہوئے ہدایت کی کہ گاڑی کو سنبھالو۔ اداکارہ نے فوٹوگرافرس کو بھی تاکید کرتے ہوئے کہا ’’اسی وجہ سے کہتے ہیں تم لوگ تصویر لینے کے چکر میں بھاگا مت کرو۔‘‘ یاد رہے کہ دو روز قبل اداکارہ ملائکہ ایک فیشن ایونٹ میں شرکت کے بعد پونے سے ممبئی واپس آرہی تھیں جب ان کی کار خطرناک حادثے کا شکار ہوئی تاہم اب اداکارہ کی حالت بہتر ہے اور بالی ووڈ شخصیات عیادت کرنے آرہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK