Inquilab Logo

ارباز کے بیٹے ارہان کو سلمان خان فلموں میں لانچ کریں گے؟

Updated: March 19, 2024, 9:36 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

 ان دنوں چرچا ہے کہ سلمان خان اپنے بھتیجے کو لانچ کرنےکی تیاری کر رہے ہیں۔ بالی ووڈ میں کئی اسٹار کڈز کی انٹری کی خبروں کے درمیان اب ارباز خان اور ملائیکہ اروڑا کے بیٹے ارہان خان کو لے کر بحث شروع ہوگئی ہے۔

Arhaan Khan, the son of Arbaaz Khan and Malaika Arora. Photo: INN
ارباز خان اور ملائکہ اروڑہ کے بیٹے ارہان خان۔ تصویر : آئی این این

 ان دنوں چرچا ہے کہ سلمان خان اپنے بھتیجے کو لانچ کرنےکی تیاری کر رہے ہیں۔ بالی ووڈ میں کئی اسٹار کڈز کی انٹری کی خبروں کے درمیان اب ارباز خان اور ملائیکہ اروڑا کے بیٹے ارہان خان کو لے کر بحث شروع ہوگئی ہے۔ خبر ہے کہ سلمان خان اپنے بھتیجے ارہان کو لانچ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ نیوز ۱۸؍ سےبات کرتے ہوئے ارباز نے کہا کہ ان کا بیٹا اس وقت اپنے فلموں میں داخلےکی تیاریوں میں مصروف ہے۔ ارباز خان نے اس خبر پر ردعمل ظاہر کیا ہے کہ کیاسلمان واقعی ارہان اور سہیل کے بیٹے نروان کو لانچ کرنے والے ہیں۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئےارباز خان نےکہا، `مجھے نہیں معلوم، میرے مطابق یہ افواہیں ہیں۔ میں نے آج تک یہ نہیں سنا۔ انہوں نے کہا کہ ارہان اداکاری میں آنے کے لیے بہت پرجوش ہیں اور اس کے لیے تربیت بھی لے رہے ہیں۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK