Inquilab Logo

منیش پال دوبارہ ’جھلک دکھلا جا ‘کی میزبانی کریںگے

Updated: August 14, 2022, 10:07 AM IST | Mumbai

ٹی وی اینکر،کامیڈین اور اداکار منیش پال ڈانس ریالٹی شو ’جھلک دکھلا جا۔۱۰‘ کی ایک بار پھر اینکرنگ کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

Manish Paul
منیش پال

ٹی وی اینکر،کامیڈین اور اداکار منیش پال ڈانس ریالٹی شو ’جھلک دکھلا جا۔۱۰‘ کی ایک بار پھر اینکرنگ کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ ٹیلی ویژن کی دنیا میں اپنا نام اور شہرت بنا چکے منیش پال نے کہا کہ اس شو  میں واپسی ایک اچھا احساس ہے۔
 ریالٹی شو ’جھلک دکھلا جا۔۱۰‘ کی میزبانی منیش پال کریںگے جبکہ مادھوری دکشت کرن جوہر اور نورا فاتحی ججوں کے پینل میں شامل ہوںگے۔منیش پال کہتے ہیں’’اس شو میں آکر مجھے بے حد خوشی ہورہی ہے جو میرے دل میں بہت خاص اہمیت رکھتا ہے۔  یہ شو میرے کریئر میں ایک میٖل کے پتھر کی حیثیت رکھتا ہے۔اب جبکہ یہ شو واپسی کر رہا ہے اور مجھے اس شو کو ہوسٹ کرنے کا موقع مل رہا ہے تو میں اس شو سے جڑے مادھوری میم اور کرن جوہر سر کے ساتھ کام کرنے کے تعلق سے پُرجوش ہوں۔جھلک دکھلا جا میں دوبارہ شامل ہونا میرے لئے گھر واپسی جیسا احساس ہے۔بہت سی خاص یادیں اس شو کے ساتھ جڑی ہیں۔اب اس شو کے ساتھ مزیدیادوں کو سمیٹنا چاہتا ہوں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK