• Tue, 01 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

نیپال سیلاب پر منیشا کوئرالہ: یہ زمین کی تپش کا خمیازہ ہے

Updated: September 01, 2026, 11:00 AM IST | Agency | Kathmandu

بالی ووڈ کی کامیاب ہیروئن منیشا کوئرالہ، جن کا اصل وطن نیپال ہے، نے تباہ کن سیلاب کے پیش نظر کہا ہے کہ یہ زمین کی تپش کا خمیازہ ہے جسے نیپال بھگت رہا ہے۔

Manisha Koirala at an event expressing solidarity with the victims. Picture: INN
منیشا کوئرالا متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے پروگرام میں۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کی کامیاب ہیروئن منیشا کوئرالہ، جن کا اصل وطن نیپال ہے، نے تباہ کن سیلاب کے پیش نظر کہا ہے کہ یہ زمین کی تپش کا خمیازہ ہے جسے نیپال بھگت رہا ہے۔ وہ کاٹھمنڈو میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کررہی تھیں جس میں انہوں نے ہندوستان، چین اور نیپال کو زمین کی تپش سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششوں پر توجہ دینے کی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھئے: عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی فلم ’’برہماسترا ۲‘‘ سے دپیکا پڈوکون باہر

اس کے ساتھ ہی انہوں نے عالمی برادری کے افراد سے کہا کہ جس طرح ماضی میں آپ سیاحت کیلئے نیپال آتے رہے اُسی انداز کو برقرار رکھئے، یہاں آئیے، آپ کے دم خم سے یہاں کا شعبۂ سیاحت پھلے پھولے گا، مقامی لوگوں کو کام اور روزگار ملے گا۔ ۱۹۴۲: اے لوَ اسٹوری، بامبے، خاموشی اور دل سے جیسی فلموں کی مقبول اداکارہ منیشا کوئرالہ کے بقول: ’’مَیں نہیں چاہتی کہ لوگ نیپال کے ذکر پر کہیں کہ یہ آفتوں کا ملک ہے۔ یہ سیاحتی اعتبار سے بہت اہم جگہ ہے اس لئے اس سے اپنی دوستی بنائے رکھئے، یہاں آنا جانا جاری رکھئے۔‘‘  

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK