Inquilab Logo

لاک ڈاؤن پر منیش پال کی مختصر فلم

Updated: May 22, 2020, 11:00 AM IST | Agency | Mumbai

ٹی وی کے مشہور میزبان منیش پال نے لاک ڈاؤن پر ایک شارٹ فلم ’وہاٹ اِف‘ بنائی ہے جس کی امیتابھ بچن سمیت متعدد مشہور شخصیات نے تعریف کی ہے

Manish Paul - Pic : INN
منیش پال ۔ تصویر : آئی این این

ٹی وی کے مشہور میزبان منیش پال نے لاک ڈاؤن پر ایک شارٹ فلم ’وہاٹ اِف‘ بنائی ہے جس کی امیتابھ بچن سمیت متعدد مشہور شخصیات نے تعریف کی ہے۔ ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے اور لوگ گھروںمیں سیلف آئسولیشن میں ہیں۔ اتنے دنوں تک گھروں میں بند رہنے کے اثرات کو منیش نے اپنی شارٹ فلم ’وہاٹ اِف‘ میں دکھایا ہے۔۷؍ منٹ ۲۷؍ سیکنڈ کی اس مختصر فلم میں منیش نے لوگوں کو گھر پر محفوظ رہنے اور لاک ڈاؤن کے اصولوں پرعمل کرنے کا پیغام دیا ہے۔  منیش کی یہ شارٹ فلم امیتابھ بچن کو پسند آئی ہے۔ انہوں نے منیش کی تعریف کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس مختصر فلم کو شیئر کیا ہے اور کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’منیش پال نے موجودہ حالات پر ایک شارٹ فلم بنائی ہے ۔ ہر ڈراپ اہمیت رکھتا ہے ۔ ہر کوشش معنی رکھتی ہے۔‘‘   امیتابھ کے علاوہ کرن جوہر، رتیش دیشمکھ،منوج باجپئی، ارجن کپور، سوناکشی سنہا سمیت کئی مشہور شخصیات نے منیش کی اس کوشش کو سراہا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK