Inquilab Logo Happiest Places to Work

مارچ میں’’ قصہ کورٹ کچہری کا‘‘،’’ٹاکسک‘‘اور ’’دُھرندھر۲‘‘ کی ریلیز

Updated: March 01, 2026, 6:10 PM IST | Mumbai

سنیما کے لیے ہر مہینہ خاص ہوتا ہے لیکن کچھ مہینے فلمی شائقین کے لیے بہت زیادہ خاص ہوتے ہیں، جب وہ اپنے پسندیدہ اسٹارز یا باکس آفس پر بڑی فلموں کی ریلیز کا انتظار کرتے ہیں۔

Ranveer Singh And Yash.Photo:INN
رنویر سنگئھ اور یش۔ تصویر:آئی این این

سنیما کے لیے ہر مہینہ خاص ہوتا ہے لیکن کچھ مہینے فلمی شائقین کے لیے بہت زیادہ خاص ہوتے ہیں، جب وہ اپنے پسندیدہ اسٹارز یا باکس آفس پر بڑی فلموں کی ریلیز کا انتظار کرتے ہیں۔مارچ کا مہینہ بھی فلمی شائقین کے لیے خاص ہونے والا ہے، کیونکہ اس مہینے ہندی اور ساؤتھ انڈین سنیما میں شاندار فلمیں اسکرین پر دستک دینے والی ہیں، تو ابھی سے سیٹ کی تیاری شروع کر دیں۔
’’ ہاپرز‘‘  ایک امریکی اینیمیٹڈ سائنس فکشن ایڈونچر کامیڈی فلم ہے، جو ۶؍ مارچ کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ یہ فلم مزاح سے بھرپور ہے اور بچوں کے ساتھ دیکھنے میں زیادہ لطف آئے گا۔ فلم انسانی شعور کو جانوروں میں منتقل کرنے کے موضوع پر مبنی ہے۔ مشہور ہدایتکار سدیپتو سین کی فلم ’’چَرک‘‘ بھی۶؍ مارچ کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے۔ یہ فلم کالے جادو اور توہم پرستی میں بچوں کی قربانی دینے کے طریقہ کار پر مبنی ہے۔
آنے والی کورٹ روم ڈرامہ فلم’’قصہ کورٹ کچہری کا‘‘ ۱۳؍ مارچ کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ یہ فلم عدالتی نظام کی خامیوں کو اجاگر کرتی ہے اور اس میں مرکزی کردار میں راجیش شرما، برجندرا کالا، نیلو کوہلی اور انجو جادھو دکھائی دیں گے۔ فلم اگرچہ سنجیدہ موضوع پر ہے، لیکن اس میں مزاح کا بھی عنصر موجود ہے۔
۱۹؍ مارچ کا دن سال کی سب سے تاریخی تاریخوں میں سے ایک ہے کیونکہ اسی دن سنیما گھروں میں ’’ ٹاکسک‘‘ اور’’دُھرندھر‘‘ دونوں ریلیز ہوں گی۔ `ٹاکسک (سپر اسٹار یش) ساؤتھ کی بڑی فلموں میں سے ایک ہے، جس میں ہندی سنیما کے اسٹارز بھی شامل ہیں۔ یہ فلم کئی زبانوں میں ریلیز کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھئے:سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’لَو اینڈ وار‘‘ کا اصل بجٹ سامنے آیا

دوسری جانب،دُھرندھر۲؍ ہندوستان -پاکستان کے تعلقات کو دکھانے والی ایک خیالی فلم ہے، جسے حقیقی واقعات سے جوڑ کر حقیقت کے قریب دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ فلم کے پہلے حصے کو شاندار ردعمل ملا تھا، لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ ناظرین ’’ٹاکسک‘‘ کو پسند کرتے ہیں یا ’’دُھرندھر‘‘کو۔۱۹؍ مارچ کو ملیالم زبان کی کامیڈی فلم ’’آڈو۳‘‘ بھی ریلیز ہوگی۔ اس فلم کے ہدایتکار مینول تھامس ہیں اور مرکزی کردار میں سوریا  ہیں۔ اس سے پہلے فلم کے دو سیکوئل ریلیز ہو چکے ہیں اور باکس آفس پر اسے اچھا ردعمل ملا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:این شری چرنی ون ڈے میں سب سے مہنگا اسپیل ڈالنے والی ہندوستانی بولر بنیں

امریکی سائنس فکشن فلم پروجیکٹ ہیل میری  سنیما گھروں میں ۲۰؍مارچ کو ریلیز ہوگی۔ یہ فلم ایک ایسے شخص کی کہانی دکھاتی ہے، جو اپنی یادداشت کھو چکا ہے، لیکن پھر بھی انسانیت کو بچانے کے لیے خلا میں ایک خطرناک مشن پر جاتا ہے۔پون کلشن کی آنے والی تیلگو فلم ’’اُستاد بھگت سنگھ‘‘ ۲۶؍ مارچ کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ اس کامیڈی فلم میں ایک ڈاکو کی کہانی ہے، جو تشدد کرتا ہے لیکن عام لوگوں کی مدد بھی کرتا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ فلم کے او ٹی ٹی حقوق بھی فروخت ہو چکے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK