ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم اور آسٹریلیا کے درمیان ہوبارٹ کے ننجا اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں ہندوستان کی بائیں ہاتھ کی سپنر این شری چرنی کے نام ایک شرمناک ریکارڈ جڑ گیا۔
EPAPER
Updated: March 01, 2026, 4:50 PM IST | Hobart
ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم اور آسٹریلیا کے درمیان ہوبارٹ کے ننجا اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں ہندوستان کی بائیں ہاتھ کی سپنر این شری چرنی کے نام ایک شرمناک ریکارڈ جڑ گیا۔
ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم اور آسٹریلیا کے درمیان ہوبارٹ کے ننجا اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں ہندوستان کی بائیں ہاتھ کی سپنر این شری چرنی کے نام ایک شرمناک ریکارڈ جڑ گیا۔ وہ ون ڈے کرکٹ میں سب سے مہنگا اسپیل ڈالنے والی ہندوستانی خاتون بولر بن گئیں۔
این شری چرنی نے۱۰؍ اوورز میں ۱۰۶؍ رنز دیے۔ انہیں ۲؍ وکٹ ضرور ملیں، لیکن وہ اس اسپیل کو اپنی زندگی میں کبھی یاد نہیں کرنا چاہیں گی۔ مجموعی طور پر یہ خواتین ون ڈے کرکٹ کا تیسرا سب سے مہنگا اسپیل بھی ہے۔ اسی میچ میں تجربہ کار سپنر دپتی شرما کو بھی ۱۰؍ اوورز میں ۹۰؍ رنز دے پڑے۔ وہ ون ڈے میں ہندوستان کی جانب سے دوسرا مہنگا اسپیل ڈالنے والی خاتون بولر بن گئیں۔
یہ بھی پڑھئے:منی رتنم کی نئی فلم: وجے سیتھوپتی اور سائی پلوی کے نام پر غور
اس سے پہلے ون ڈے فارمیٹ میں ہندوستان کی جانب سے سب سے مہنگا اسپیل ڈالنے کا ریکارڈ پریا مشرا کے نام تھا۔ ۸؍ دسمبر ۲۰۲۴ء کو آسٹریلیا کے خلاف انہوں نے۱۰؍ اوورز میں ۸۸؍ رنز دیے تھے۔خواتین ون ڈے میں سب سے مہنگا اسپیل ڈالنے کا ریکارڈ آئرلینڈ کی کارا میری کے نام ہے۔ کارا نے نیوزی لینڈ کے خلاف ۸؍ جون ۲۰۱۸ءکو ہونے والے میچ میں ۱۱۹؍ رنز دیے تھے۔ دوسرے نمبر پر پاکستان کی شاذیہ خان ہیں۔ شاذیہ نے ۷؍ فروری ۱۹۹۷ء کو آسٹریلیا کے خلاف ہونے والے میچ میں ۱۰؍ اوورز میں ۱۱۱؍ رنز دیے تھے۔
یہ بھی پڑھئے:ایران پر امریکہ اور اسرائیل کا حملہ غیر قانونی جارحانہ جنگ ہے: ظہران ممدانی
ہندوستان اور آسٹریلیا کے میچ کی بات کریں تو ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرنے اترنے والی آسٹریلیا نے کپتان ایلیسا ہیلی کے ۹۸؍ گیندوں پر ۱۵۸؍ رنز اور وکٹ کیپر بلے باز بیتھ مونی کے ۸۴؍گیندوں پر کھیلی گئی ۱۰۶؍ رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کی بدولت ۷؍ وکٹ کے نقصان پر۴۰۹؍ رنز بنائے۔ جارجیا ول نے ۵۲؍گیندوں پر ۶۲؍اور نیکولا کیری نے۱۵؍ گیندوں پر ۳۴؍ رنز کی اننگز کھیلی۔ یہ ایلیسا ہیلی کا آخری ون ڈے میچ ہے۔